ہم نے تو ابھی تک اشتیاق احمد کا کوئی ناول نہیں پڑھا لیکن اپنی چھوٹی بٹیا ایمان خلیل ( جماعت پنجم ای) کو جو اینڈ بلائیٹن ، رول ڈال اور جے کے رولنگ کی گرویدہ ہیں ، اردو کی جانب مائل کیا تو انہیں اشتیاق احمد کا ایک ناول پڑھوایا۔ اب وہ ماشاء اللہ اشتیاق احمد کی بھی گرویدہ ہیں اور اب تک ان کے درجن...