وہ کون سے الفاظ بابا جانی ؟ کیا (الغوزہ ، بینجو، ڈھولک، اکتارا) ۔۔ یہ آلاتِموسیقی کے نام ہیں۔
ہاشمی صاحب ہمیشہ الٹی سیدھی لڑیوں میں پوسٹ کردیتے ہیں ، اب انہوںنے میری ڈیوٹی لگائی ہے۔
باعثِ وحشتِ دلگیر بنانے لگا تھا
جب خدا خاک کی تقدیر بنانے لگا تھا
خوں بہا مجھ سے نہ مانگو کہ یہ مرنے والا
اس قبیلے کے لیے تیر بنانے لگا تھا
ایک معبودِتفکر نے دیا مجھ کو جگا
ورنہ میں خواب کی تعبیر بنانے لگا تھا
عماد اظہر فیصل آباد
بہت بہت شکریہ احمد صاحب، حوصلہ افزائی کو ممنون ہوں۔
یہ کلام لیاقت علی عاصم کی زمین میں نہیں ہے کہ بحر بھی مختلف ہے ہاں ردیف ضرور ایک ہے،
لیکن اس میں شاہد زماں (کوہاٹ ) ، احمد فراز اور عرفان صدیقی (انڈیا) کا کلام بھی نظروں سے گزرا
لیاقت علی عاصم صاحب کا مصرع ہے :: اے محبت تری مجال پہ خاک
جواب نہیں صاحب کیا سرگوشیاں کرتا ہوا کلام ہے ، روح کر سرشار کردیا جناب ، واہ واہ ، سدا خوش رہیں،
پیاساصحرا خدا آپ کی تشنگی بحال رکھے ، کلا م پیش کرنے کو بہت بہت شکریہ
ایک شعر جو ہمیں یاد آیا :
دھیان کی سیڑھیوں پہ پچھلے پہر
کوئی چپکے پاؤں دھرتا ہے
ناصر کاظمی