قیصرانی بھائی 23ہزاری سنگِ کلو میٹر بہت مبارک ہو۔ اگر مبارکباد کا سنگ کچھ زور سے لگ گیا ہو تو یہ گنگنائیے
؎
کچھ یادگارِ شہرِ ستم گر ہی لے چلیں
آئے ہیں تیرے شہر میں تو پتھر ہی لے چلیں
یار سمجھا کرو ۔ حاجی لوگ کنکریاں مارنے گئے تو عسکری صاحب وہاں موجود ہی نہ تھے۔ تبھی ان کو ایمر جنسی کال کی گئی کہ گھر واپس آ جاؤ تمہیں پتھروں کے علاوہ کچھ نہیں مارا جائے گا۔ :D
قسم خدا کی ہمیں ڈاکو سے بڑا ڈر لگتا ہے اور جس ڈاکو کے ساتھ مینٹری بھی لگی ہو اس سے تو ہم دور ہی بھاگتے ہیں۔:)
ویسے بھی اتنا وقت ہی نہیں ملتا کہ ڈاکو منٹریز دیکھی جا سکیں۔ اب آپ نے ذکر کیا ہے تو جیسے تیسے دیکھ لیں گے۔
اردو محفل کے ”پراسرار“ رکن عسکری بھائی پُراسرار طریقے سے دس ہزاری منصب پر ترقی پاچکے ہیں۔ :) محفل میں شمولیت کے چند گھنٹے بعد ہی کسی نام کا دس ہزار مراسلے مکمل کرنا پراسرار ہی کہا جا سکتا ہے۔
عسکری بھائی ، آپ کو دس ہزار مراسلے مکمل کرنے پر سلیوٹ پیش کیا جاتا ہے۔ امید ہے یہ پیش قدمی جاری رہے گی...