لو جی سجنو ، مترو ، بیلیو ، بھراوو تے پیاری اور دلاری بہنو۔
آج کل لاہور میں دعوتی موسم ہے۔ یعنی گرمی ختم اور سردی کا آغاز ۔ مزاجوں کا چڑچڑا پن کافی حد تک ختم ہو جاتا ہے ایسے موسم میں۔ شاید اسی لئے ہمیں عاطف بھائی نے آج مچھلی کھانے کی دعوت دے ڈالی ۔ اتنی سی بات پر اگر کوئی عاطف بٹ بھائی کو عام...