نتائج تلاش

  1. الف عین

    سنے کون میری آہیں، جو نہ دیں تجھے سنائی

    ظہیراحمدظہیر نے یہ سب شاید محض اس لئے لکھا ہے کہ تم غور کرنا سیکھو۔ میں بھی یہ تو لکھنے والا تھا کہ تم کئی کئی متبادلات لکھتی ہو، لیکن گیند ہمارے کورٹ میں پھینکنے کے بعد سوچتی ہو گی کہ اساتذہ کچھ تو قبول کر لیں گے۔ مگر یہ بھی تو دیکھا کرو کہ بطور قاری کے واقعی کیا بہتر ہے۔ بہتری کی گنجائش تو...
  2. الف عین

    برائے اصلاح

    مطلع کے علاوہ سب درست ہے۔ چوکھٹ پار کی جاتی ہے، چوکھٹ سے نکلا نہیں جاتا۔ یہاں دروازہ یا اس کا مترادف ہی باندھا جائے
  3. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    جو حیدرآباد دکن کے سیلاب کی خبروں سے متفکر ہون، ان کے لئے عرض ہے کہ ہمارا علاقہ محفوظ رہا، اگرچہ پرسوں شام سے کل صبح تک ٢٠ سینٹی میٹر بارش یوئی۔ شہر کے حالات تو اب بھی خراب ہیں۔ اب بھی دو تین دن تک مزید بارش کی پیشگوئی ہے
  4. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    سید عاطف علی تو آزاد ہیں نا اس لڑی میں آنے کے لئے؟
  5. الف عین

    لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

    اس سے پہلے کے کچھ تلخیاں بڑھیں اس لڑی میں، میں ہی آسان سا لفط دے دون گ ی ب ز م د
  6. الف عین

    برائے اصلاح

    بنا یا بلا دونوں درست ہیں۔ لیکن بنا کے ساتھ بعد میں 'کے' بھی لگایا جاتا ہے۔ بنا گھر 'کے' ، بنا لباس 'کے'، بلا کے ساتھ ایسی کوئی شرط نہیں اس کے علاوہ بنا کے ساتھ ہندی لفظ ہی اچھا لگتا ہے، فارسی عربی نہیں
  7. الف عین

    برائے صلاح: پیڑ جس پر ثمر نہیں ہوتا

    باقی تو درست ہے دل مرے سینے ہی میں رہتا ہے ہائے اپنا مگر نہیں ہوتا .. سینے کی ے کا اسقاط گوارا نہیں ماریں پتھر تو پھر میں ہنستا ہوں پوچھتے ہیں اثر نہیں ہوتا ... روانی اچھی نہیں پہلے مصرع کی لاکھ ماریں وہ سنگ، ہنستا ہوں ... ہم کو فکرِ معاش میں میثم چین شام و سحر نہیں ہوتا .. چین آنا محاورہ...
  8. الف عین

    برائے اصلاح

    علم طبعی کے اصولوں کو بدل کر دیکھیں ہم ذرا دیر ہواؤں میں ٹہل کر دیکھیں ... علم طبیعی ہوتا ہے، طبعی نہیں ۔ اور اگر ہوتا بھی تو یہ لفظ اس طرح یہاں نہیں آ سکتا کہ ب پر زبر ہے۔ یہ یو پی بہار کے لوگ نہ جانے کیوں دو زبر ایک ساتھ آنے پر ایک کو ساکن بولتے ہیں۔ طَبَعی، اَدَبی، دل جَمَعی وغیرہ۔ اگر تم بھی...
  9. الف عین

    مجھے تو بس جو چاہئے خدا سے وہ امان ہے-----برائے اصلاح

    کچھ نیے اشعار بھی ہیں! بلند جب فغاں ہوئی تو حلق میرا خشک تھا خدا کا نام لے لیا تو تر ہوئی زبان ہے ------- درست، یہی پرانا تھا نظر مجھے ہے آ رہا کہ موت بھی قریب ہے کمر مری جھکی ہوئی بنی یہ اب کمان ہے ----------- اس کو نکال ہی دو کوئی نہ ایسا مل سکاجسے میں دوست کہہ سکوں مرا تو اس جہان سے یہ دل...
  10. الف عین

    برائے اصلاح: جب رکھ دیا اس نے مجھے جام و سبو کے درمیاں

    جل رہیں تھیں آگ میں جب روم کی سب بستیاں فاعلاتن چار بار کی بحر میں ہو گیا مہندی اور تختی والے اشعار کا درست ابلاغ مجھ کو تو نہیں ہو سکا۔ آگے تمہاری مرضی! دوسرے احباب کا کیا خیال ہے
  11. الف عین

    سنے کون میری آہیں، جو نہ دیں تجھے سنائی

    مجھے تو آشنائی والے متبادلات میں پہلا ہی بہترین لگ رہا ہے باقی اشعار بھی درست لگ رہے ہیں
  12. الف عین

    نئی غزل نمبر 7 برائے تبصرہ و اصلاح شاعر امین شارؔق

    وہی دو بحروں میں بیک وقت غزل کہنے کی کوشش!
  13. الف عین

    اگر دنیا سے پیہم اس طرح انکار ہو جائے

    واہ اچھی غزل ہے، نک سک سے درست، سوائے آخری مصرعے کے
  14. الف عین

    برائے اصلاح :کبھی ہماری جو بستا تھا یار آنکھوں میں

    مطلع درست ہو گیا نیا شعر کبھی ہماری نگاہوں میں بستا تھا ،جو شخص بستا تھا کے پہلے الف کا اسقاط برا لگ رہا ہے 'بس رہا. تھا' باندھو کسی طرح آخری شعر یوں ہو تو؟ کرے طبیب تو کس درد کا علاج کرے
  15. الف عین

    مجھے تو بس جو چاہئے خدا سے وہ امان ہے-----برائے اصلاح

    مجھے تو بس جو چاہئے خدا سے وہ امان ہے مقابلہ جہان سے، مری نحیف جان ہے -----------------یا مجھے ۔تو اپنے۔ اُس خدا کی چاہیے امان ہے ہے معرکہ جہاں سے اور ناتواں یہ جان ہے ----------- آپ خود ہی طے کر کے ایک متبادل پوست کءا کریں جو بہترین محسوس ہو، جیسا کہ میں کہتا آیا ہوں کہ ہر ممکن صورت میں روانی...
  16. الف عین

    برائے اصلاح: جب رکھ دیا اس نے مجھے جام و سبو کے درمیاں

    چلو اس بار تو دو غزلہ نہیں ہے! پھر مل سکا اس کو کہیں بھی میں نہ زیرِ آسماں جب رکھ دیا اس نےمجھے جام و سبو کے درمیاں ... جام و سبو کے بیچ کیوں؟ سمجھ نہیں سکا اب ہےتمہارے دیس میں رہنا کہ چاہے کچھ بھی ہو ہم تو یہاں پر آ گئے ہیں سب جلا کر کشتیاں 'کہ' کا محل نہیں اولی میں ۔ 'اب تو' کا محل ہے، یا...
  17. الف عین

    سب زمانے کے ہم ہیں ستائے ہوئے---برائے اصلاح

    یہ اشعار تو درست ہو گئے سب زمانے کے ہم ہیں ستائے ہوئے غم ہزاروں ہیں دل میں چھپائے ہوئے ---------- اب زمانہ.... بہتر ہے دل محبّت سے اپنا ہے بھر سا گیا ہم جفاؤں کے چرکے ہیں کھائے ہوئے ---------- دو لخت ہے۔ پہلے مصرع میں سے، سا عجیب لگتا ہے ۔ دوسرے کی مناسبت سے کچھ اور بات ہونی تھی۔ یا دوسرے میں...
  18. الف عین

    برائے اصلاح: دو غزلہ ۳

    اس کا ٹیگ مجھے نہیں ملا! اچھی غزل ہے مگر دو غزلہ کی ضرورت نہیں، کچھ اشعار خواہ مخواہ تعداد بڑھانے کے لئے کہے گئے لگتے ہیں۔ تکنیکی غلطی تو کوئی نہیں۔ میرا مشورہ مانو تو غزل 2 کا دوسرا تیسرا شعر رکھ کر غزل 1 میں ہی رکھ لو۔ دوسرے شعر میں دینی تھی ایک شخص نے تعبیر خوابوں کی 'نے' محاورے کے خلاف ہے،...
  19. الف عین

    مبارکباد محترمہ صابرہ امین کو یک ہزاری مبارک!

    واہ واہ اچھی خبر سنائی، مبارک ہو بیٹی صابرہ
  20. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    سمجھ میں نہیں آتا کہ جب یہ طے ہو گیا کہ ڑ اور ژ کو چھوڑ دینا ہے پھر پریشان ہونے کی کءا ضرورت؟
Top