خیر ۔ اب ایسا بھی نہیں ، بابا جانی ، میں آپ کا نمبر کل شام ملاتا رہا، بار بار نوٹ رسپونڈنگ کا مسیج آرہا تھا، شاید کوریج ایریا سے باہر تھے آپ ، یا پھر پاکستانی سرور کا مسئلہ ہوگا۔
عدنان زاہد المعروف شکاری صاحب ، بندہ ناچیز کی طرف سے ہدیہ مبارکباد قبول کیجے ، تاخیر کی معذرت کہ بجلی کی عدم دستیابی نے یہ گل کھلائے ہیں وگرنہ میرا ارادہ تھا کہ لڑی میں شروع کرتا، سدا سلامت شاد باد جناب سدا سلامت شاد باد۔۔