علیگڑھ یونیورسٹی کا یہ دلچسپ واقعہ سنایا کہ ایک دفعہ ریاضی کی کلاس میں طلبا نے متذکرہ شعر بلیک بورڈ پر لکھ دیا اور مشہور زمانہ و مایہ ناز ریاضی دان استاد، جو بعد ازاں وائس چانسلر بھی رہے، جناب ڈاکٹر ضیاالدین احمد صاحب کا انتظار کرنے لگے، جو یہ کلاس پڑھاتے تھے۔ آپ تشریف لائے اور بورڈ کی طرف دیکھا...