یہ جوان اردو محفل پر اتنی عرفیتیں بدل چکا تھا کہ آخری عرفیت اختیار کرتے وقت اسے کچھ سُجھائی نہیں دے رہا تھا کہ کیا عُرفیت اختیار کرے ۔ اس نے اپنی عقل کے تمام گھوڑے دوڑا لئے جو سب کے سب گدھے ثابت ہوئے ۔ پھر اس نے محفل کے اراکین کو وختے میں ڈالے رکھا ، بہت سے اراکین نے بہت سارے نام تجویز کئے لیکن...