نتائج تلاش

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    اقتباسات سفر نصیب از مختار مسعود

    کون سی ریاست اور کیسی انتظامیہ۔ سیاسیات کے سبق کو نظر انداز کیجیے۔ سادہ سی بات یہ ہے کہ حکومت نزدیک سے کی جائے تو جمہوریت، دور سے کی جائے تو پادشاہت، خلق کے لیے ہو تو خلافت، خدا کے لیے ہو تو نیابت۔
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    اقتباسات سفر نصیب از مختار مسعود

    جانوں کا نقصان ہمیشہ تحریکوں کے لیے زندگی کا پیغام ہوتا ہے۔ شہید قلبِ تاریخ است۔ عام فہم بات ہے جو سب کی سمجھ میں آجاتی ہے۔ ایک نوشتہء دیوار ہے جسے سب پڑھ لیتے ہیں ۔ مگر تاریخ کے ہر موڑ پر حقیقت خود پسند نظروں سے اوجھل ہوجاتی ہے۔ تحریر موڑ کے ایک طرف ہوتی ہے اور صاحبِ اقتدار دوسری طرف۔
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    اقتباسات سفر نصیب از مختار مسعود

    اگر تذبذب لاحق نہ ہوتا تو ہر شخص خدائی کا دعویٰ کر بیٹھتا ۔ بیچارگی بشریت کی پہچان ٹھہری اور بے نیازی مشیّت کا خاصّہ۔
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    اقتباسات سفر نصیب از مختار مسعود

    دور تک پھیلے ہوئےسلسلہ کوہ کی برف سے پٹی ہوئی خوبصورت وادیوں اور ڈھکی ہوئی بارُعب چوٹیوں کو ہوائی جہاز کے دریچہ سے پہلی بار دیکھا تو پتہ چلا کہ گمراہی میں بے ذوقی اور کفر میں کم نظری کو کتنا دخل ہے۔ اتنے خوش منظر اور پائیدار برف کدے کے ہوتے ہوئے لوگ کیونکر آتش پرست ہوگئے۔ آگ میں وہ کیا بات ہے...
  5. محمد خلیل الرحمٰن

    تاسف مختار مسعود انتقال فرما گئے

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ آج ہمارا پسندیدہ ترین نثر نگار چلا گیا۔
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    م س ایکسس کی فائل سے ایگزی فائل کنورٹر

    جزاک اللہ۔ ابھی ہم اس کے لیے وقت نہیں نکال پائے۔ آپ سے البتہ بچوں کے لیے لکھی ہوئی اپنی نظموں کی ایپ بنوالیتے ہیں۔ کیا خیال ہے؟
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    تعارف میرا تعارف

    خوش آمدید شاہ زیب اسماعیل بھائی
  8. محمد خلیل الرحمٰن

    علامہ اقبال اور ملالہ

    شاباش ملالہ
  9. محمد خلیل الرحمٰن

    اردو محفل سالانہ عالمی اردو مشاعرہ ۔ اعلان 2016

    کچھ تاخیر ہوگئی آپ کو۔ یہ مشاعرہ چند ماہ پہلے منعقد کیا گیا تھا۔ اب جولائی کا انتظار فرمائیے اور اس عرصے میں اپنی نگارشات آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری) یا اِصلاحِ سخن میں پیش فرمائیے۔
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    غزل برائے اصلاح - تری جب یاد کی نکہت خیالوں میں سماتی ہے

    محمد ریحان قریشی بھائی! غزل کی ساخت پر ایک مضمون لکھ دیجیے جس میں دیگر مفاہیم کے ساتھ ساتھ مطلع کی اہمیت ( کہ جس میں قافیہ کو ڈیفائین کیا جاتا ہے) وغیرہ بھی شامل ہوتو یہ مضمون ہم مبتدیوں کے لیے مفید ہوگا۔
  11. محمد خلیل الرحمٰن

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    ہم تو اردو کے الفاظ کشادہ، آزمودہ ، خمیدہ بوسیدہ، فرمودہ وغیرہ کو "د" پر زبر کے ساتھ پڑھتے تھے!
  12. محمد خلیل الرحمٰن

    غزل

    اردو محفل میں خوش آمدید آئی کے عمران بھائی۔ آج آپ کی غزل دیکھی تو ڈھونڈ کر آپ کے اس پہلے مکالمے پر پہنچے۔ بھائی تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف بھی کروائیے لگے ہاتھوں!
  13. محمد خلیل الرحمٰن

    مبارکباد تبریک به حسان خان

    بہت بہت مبارک ہو حسان خان بھائی
  14. محمد خلیل الرحمٰن

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    یعنی یوں کہیں گے کہ ہم نے اسلام آباد میں افغانوں کو "برو بخیر" کہتے ہوئے سنا ہے
  15. محمد خلیل الرحمٰن

    قندِ مکرر

    بہترین سرزنش جو ہم نے وصول کی
  16. محمد خلیل الرحمٰن

    کیچڑ میں کنول

    کیچڑ میں کنول اور کوئلوں میں ہیرا ۔ کیا بات ہے صاحب۔ بالکل اسی طرح جیسے حقیر کیڑوں کے منہ سے نکلا شہد اور ریشم، جیسے حقیر ماٹی کے پتلے کے سینے میں پُر نور دل۔
  17. محمد خلیل الرحمٰن

    محفل کے شعرا ء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز

    آداب عرض ہے۔ سدا خوش رہیے ظہیر بھائی۔
Top