نتائج تلاش

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    ریڈرز ڈائجسٹ کے ایک آرٹیکل کی تلاش

    اسی طرح ستمبر 2016 کا شمارہ جینیئس ایشو ہے جس میں ذہن کی طاقتوں سے متعلق مضامین ہیں۔ ایک مضمون The Blind Who Can “See” موجود ہے۔
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    مبارکباد محمد تابش صدیقی کے 9000 مراسلے!

    بہت مبارک باد قبول فرمائیے محمد تابش صدیقی بھائی۔
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    اقبال اور ہم ۔ نئی پیروڈیاں

    ۱۳۔ اخترِ صبح اخترِ صبح محمد خلیل الرحمٰن (علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ) گلی کا عاشقِ ناکام روکے کہتا تھا "ملی نگاہ مگر فرصتِ نظر نہ ملی" زمانے بھر کے جو عاشق ہیں سُرخرو لوٹے اماں! مجھی کو وہ سیمیں بدن اِدھر نہ ملی بساط کیا ہے بھلا مجھ سے غم کے مارے کی "نفس حُباب کا، تابندگی شرارے کی" "کہا...
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    اقبال اور ہم ۔ نئی پیروڈیاں

    جزاک اللہ جناب۔ پسندیدگی پر شکریہ قبول فرمائیے اور ایک ہی نشست میں اس دھاگے کے تمام مراسلے پڑھنے پر بھی۔
  5. محمد خلیل الرحمٰن

    اقبال اور ہم ۔ نئی پیروڈیاں

    آداب آداب ۔ ایسی خوبصورت تعریف ہو تو کون قلم واپس قلمدان میں رکھنا چاہے گا۔ جیتی رہیے۔
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    اقبال اور ہم ۔ نئی پیروڈیاں

    ۱۲۔ استاد شریر بچے کو جماعت سے رخصت کرتے ہوئے (علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ) عطا ہوئی مجھے جس روز تیری استادی سمجھ چکا تھا کسی دن ہے میری بربادی سنا تھا خاک سے تیری نمود ہے لیکن تری سرشت میں تھے خودسری و آزادی شرارتیں یہ تری خواب میں بھی گر دیکھوں خیال و خواب ہو میری خوشی ، مری شادی جتن کیے...
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    نظم برائے اصلاح: فاطمہ اور فاختہ

    ہماری صلاح تیسرے شعر کے دوسرے مصرع کو یوں کردیجیے چونک جاتی ہے ہر ایک آواز پر اور آخری شعر کے دوسرے مصرع کو حال پر اس کو اپنے ہی بس چھوڑدو کردیجیے
  8. محمد خلیل الرحمٰن

    اکیلے تم نہیں جس کی دھلائی ہوتی رہتی ہے

    ذرہ نوازی پر آداب قبول فرمائیے حضرت اور اس تاخیر پر معذرت بھی۔ دراصل آپ نے کسی دوسرے خلیل کو ٹیگ کیا تھا۔ وہ تو آج آصف اثر بھائی نے ہمیں ٹیگ کیا تو ہمیں علم ہوا۔
  9. محمد خلیل الرحمٰن

    اقبال اور ہم ۔ نئی پیروڈیاں

    نصف بہتر کی بات کررہے ہیں استادِ محترم یا پڑوسن کی؟:):)
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    اقبال اور ہم ۔ نئی پیروڈیاں

    آداب بٹیا! نئی کاوش بھی ملاحظہ فرمائیے۔
  11. محمد خلیل الرحمٰن

    اقبال اور ہم ۔ نئی پیروڈیاں

    پسندیدگی پر آداب قبول فرمائیے۔
  12. محمد خلیل الرحمٰن

    اقبال اور ہم ۔ نئی پیروڈیاں

    اداب عرض کیناواں جنابِ عالی:)
  13. محمد خلیل الرحمٰن

    اقبال اور ہم ۔ نئی پیروڈیاں

    ۱۱۔ پھولوں کی شہزاری پھولوں کی شہزادی محمد خلیل الرحمٰن (علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ) پڑوسن کہہ رہی تھی ایک دن مجھ سے گلستاں میں رہی میں ایک مدت سامنے ہی باغِ رضواں میں مگر بیوی کی سختی نے تمہیں ناآشنا رکھا تمہیں ہم سے جدا رکھا، ہمیں تم سے جدا رکھا تمہاری نصف بہتر سے تو میں بھی سخت نالاں...
  14. محمد خلیل الرحمٰن

    پیروڈی:یار کرتا ہے تو بھی کیا باتیں

    :) خوب پیروڈی ہے صاحب۔ داد قبول فرمائیے۔ ایک ٹائیپو ہے شاید مندرجہ بالا شعر میں۔ پھینکیں کی جگہ پھینکے ہونا چاہیے۔ اگلے ایڈیشن میں اس کی درستی بھی فرمادیجیے یا حکم ہو تو ہم ہی تدوین کردیں۔
  15. محمد خلیل الرحمٰن

    ارے کھٹ کھٹ، ارے کھٹ کھٹ

    لیجیے تو پھر یوں کہے دیتے ہیں کہ سو سے زیادہ غزلیں ۔
  16. محمد خلیل الرحمٰن

    ارے کھٹ کھٹ، ارے کھٹ کھٹ

    وزل کا تذکرہ آیا ہے تو نئے محفلین کے لیے ہمارے اُس مضمون کا لنک حاضر ہے۔ وزل: ایک نئی صنفِ سخن کا تعارف
  17. محمد خلیل الرحمٰن

    ارے کھٹ کھٹ، ارے کھٹ کھٹ

    ہرگز نہیں صاحب! ہم اہلِ ذوق، اہلِ نظر، اہلِ جگر ، اہلِ وغیرہ وغیرہ آپ کو اس سے منع فرماتے ہیں۔ جو کہہ دیا سو کہہ دیا۔ ابنِ صفی سے معذرت کے ساتھ، کیا اچھا کہا ہے ابنِ صفی جی اور ہم جی نے کہ: جو کہہ گئے وہی ہم شاعروں کا فن ٹھہرا جو کہہ نہ پائے نہ جانے وہ شعر کیا ہوتے!
  18. محمد خلیل الرحمٰن

    ارے کھٹ کھٹ، ارے کھٹ کھٹ

    کان تو ہم نے پکڑلیے حضرت! ایک زمانہ تھا کہ عظیم بھائی نے محفل پر "فاعلاتُن مفاعلن فعلن" بحر میں اکٹھی سو(۱۰۰) غزلیں محفل میں پیش کی تھیں ۔ اب آپ حضرات نے "مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن" یعنی " ارے کھٹ کھٹ ارے کھٹ کھٹ ارے کھٹ کھٹ ارے کھٹ کھٹ "کا اچھا پیچھا پکڑا ہے۔
Top