مجھے یاد ہے جس دن میرا نتیجہ نکلا ، رام دلارے بہت خوش تھا ۔ سارے میں گاتا اور ناچتا پھر رہا تھا۔ موہنا نے کئی بار کہا بھی "اب تمہارے ناچنے کے دن ہیں کیا، اب تم نچلے بھی بیٹھا کرو " مگر اس کے پاؤں زمین پر نہ پڑتے تھے۔ وہ بڑا خوش خوش دعوت میں مشغول تھا اور تب میں نے پہلی بار زندگی میں رام دادا کا...