نتائج تلاش

  1. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    قیاس تو یہ ہے کہ پاکستان بھی شمالی ہند کی طرح ہی ہو گا، کہ اکتوبر تک بھی گرمی جاری رہتی ہے۔ دو چار دن بارش کی جھڑی لگے تو کچھ موسم ٹھنڈا ہوتا ہے، جہاں رکی، پھر گرمی شروع!
  2. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    بات تو تب بنتی ہے جب سیما علی اور گُلِ یاسمیں جیسا کوئی محفل میں آئے!
  3. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ظلم ہو گیا یہ تو، میرے پاس اتنا ہی صفحہ لوڈ ہوا کہ ض کا ہی نمبر تھا لیکن ض سے دو دو مراسلے آدھے گھنٹے قبل اور اگلے صفحے پر ہو چکے!
  4. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ضرر کچھ نہ پہنچے محفل کو، بس یہی دعا ہے
  5. الف عین

    ایسے تو کبھی مجھ سے چاہت نہ بیاں ہو گی-----برائے اصلاح

    ایسے تو کبھی مجھ سے چاہت نہ بیاں ہو گی جب رعبِ حسن ہو اتنا ِ گنگ زباں ہو گی ----------- مصرع ثانی میں تو آپ وہی پرانی غلطی کر گئے! 'اتنا' دو حصوں میں ٹوٹ رہا ہے کہ یہ منقسم بحر ہے! اس کے علاوہ حسن کا تلفظ بھی غلط باندھا گیا ہے چاہت بیاں ہونا یا کرنا بھی محاورہ نہیں، چاہت یا اس کے کسی بھی ہم...
  6. الف عین

    دوستی دل کو جب دکھاتی ہے

    نظر ثانی 'غضب بھی' کی تکرار پر پڑی، اگر کچھ بن سکے تو کرو ورنہ ایک آدھ معمولی سا سقم تو چھوڑ بھی دیا جا سکتا ہے!
  7. الف عین

    برائے اصلاح " ڈھونڈیں بھی تو اس شخص سا اب کوئی کہاں ہے "

    ڈھونڈیں بھی تو اس شخص سا اب کوئی کہاں ہے جو خواب کی صورت مری آنکھوں میں نہاں ہے .. درست پھر ہونے لگی قلب پہ انوار کی بارش پھر مائلِ گفتار وہی غنچہ دہاں ہے ... غنچہ دہاں تو جمع ہو گئی! واحد کے لئے تو صرف غنچہ دہن استعمال کیا جاتا ہے واقف نہیں جو درد سے عیسی اسے سمجھو رندوں سے خفا ہے جو وہی...
  8. الف عین

    محفل فورم کی واپسی

    اتوار تک تو یہاں بار بار 502 ایرر آ رہی تھی، جو دو ایک منٹ بعد ٹھیک ہو جاتی تھی، اب ماشاء اللہ ایک بار بھی نہیں آئی
  9. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    حالات تو کافی خراب لگ رہے ہیں افغانستان کے
  10. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    تم کو وعلیکم السلام اور سب کو السلام علیکم اور بہت دعائیں
  11. الف عین

    دل محبّت سے تیری بھرا ہی نہیں-----------برائے اصلاح

    صابرہ کے اشعار بہتر ہیں، قبول کر لو
  12. الف عین

    دوستی دل کو جب دکھاتی ہے

    یہ دونوں اشعار رکھ لو، درست ہیں ، پہلا زیادہ پسند آیا پیار پھر دشمنوں پہ آتا ہے دوستی وہ غضب بھی ڈھاتی ہے (مزید اضافہ) -------------------------------------- ... یہ بھی حسن مطلع رکھا جا سکتا ہے اگر چاہو تو یاد ہر پل تری ستاتی ہے آتشِ عشق کو بڑھاتی ہے
  13. الف عین

    دوستی دل کو جب دکھاتی ہے

    یاسر شاہ کی تجویز واقعی بہترین ہے، بلا تردد قبول کر لو
  14. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    طریقہ کیا ہےعیب نکالنے کا؟ عیب دور ہو جاتا ہو گا نکالنے سے جیسے انگلی میں چبھا کانٹا نکالا جائے تو چبھن دور ہو جاتی ہے
  15. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ثابت ہوا کہ سیما علی اور محمد عبدالرؤوف نے گڑبڑ کرنے کی کوشش کی تھی!
  16. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ٹماٹر کا سوپ بھی ہے اگر خواہش ہو تو...
  17. الف عین

    دل محبّت سے تیری بھرا ہی نہیں-----------برائے اصلاح

    یہ تو سارے نئے اشعار ہی لگ رہے ہیں! زندگی اس کی کیا تھی کبھی سوچئے جس کو لمحہ خوشی کا ملا ہی نہیں -------------- زندگی کیا گزری ہو گی یا زندگی کیا ہو گی محاورہ بہتر ہوتا، 'کیا تھی' درست نہیں لگتا، کبھی سوچئے بھی بھرتی کا ٹکڑا ہے مجھ سے خوشیاں زمانے نے چھینیں مری دل ستانے سے ان کا بھرا ہی نہیں...
  18. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    غالباً میرا ہی قول زریں ہے کہ جب آدمی کے پاس کچھ کہنے کو نہ ہو تو اقوال زریں کہنا شروع کر دیتا ہے
  19. الف عین

    دوستی دل کو جب دکھاتی ہے

    دوستی دشمبی والا کوئی شعر واضح نہیں لگا مجھے مع ارشد بھائی کی تجویز کے۔ پیٹھ دکھانا مراد ہار جانا، شکست قبول کر لینا! دوسرا مطلع درست ہے مگر معمولی بھی ہے
  20. الف عین

    دوستی دل کو جب دکھاتی ہے

    دوستی دل کو جب دکھاتی ہے دشمنی مجھ کو خوب بھاتی ہے یا دوستی پیٹھ جب دکھاتی ہے دشمنی خوب خوب بھاتی ہے ... دکھاتی پر اعراب لگایا جائے تاکہ دِکھائی اور دُکھائی میں فرق کیا جا سکے۔ خیر یہ تو املا کی بات ہو گئی لیکن مطلع میں ایطا لگتا ہے، کھ اور بھ دونوں ہکاری صدا کے سبب۔ اس لحاظ سے قوافی بھاتی،...
Top