نتائج تلاش

  1. الف عین

    سولھویں سالگرہ استاد محترم جناب اعجاز عبید صاحب سے علمی اور ادبی مکالمہ

    آج کل تو ہر دن اتوار کا دن ہے! سارے دنوں میں معمولات یہی رہتے ہیں، تبدیلیاں صرف اس وقت ہوتی ہیں جب کوئی گھر آ جائے یا ہم لوگ کہیں چلے جائیں، جو آج کل تو شاذ ہی ہوتا ہے، یعنی پچھلے اپریل 2020 سے چار پانچ مرتبہ! یا بیچ میں کیٹریکٹ سرجری ہوئی، اب پھر ایک آنکھ کی کروانی ہے تو کچھ معمول پھر ایک ماہ...
  2. الف عین

    مہر نستعلیق ویب فونٹ ۔۔۔مفت ریلیز ۔۔ بہ اشتراک آئی ٹی یونیورسٹی

    متلاشی ڈاؤن لوڈ کا ربط درست کر دیا جائے، میری ویب سائٹ پر بھی پرانا والا ہی ہے جوکام نہیں کر رہا ہے، گٹ ہب، جس کا اوپر ریحان نے لنک دیا ہے، فانٹ کی فائل کا نام بھی مختلف ہے لگتا ہے عباس صدیقی نے کچھ تبدیلیاں کی ہیں
  3. الف عین

    سولھویں سالگرہ استاد محترم جناب اعجاز عبید صاحب سے علمی اور ادبی مکالمہ

    وہ بعد میں دیتا ہوں، لنک ڈھونڈنے پڑیں گے
  4. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    تو جاسمن کو بھی بلانا تھا یہاں، ان کو بھی اس لڑی میں آنے کے لئے یہ بوکے پیش کیا جاتا! گُل سے معذرت!!
  5. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    جگہ جگہ مختلف طرح کی ماش کی دال پسند کی جاتی ہے۔ علی گڑھ اور یو پی کے جوار میں پھرکی، یعنی کم گلی ہوئی پسند کی جاتی ہے لیکن مدھیہ پردیش میں خوب گلی ہوئی، اور وہی مجھے زیادہ پسند ہے
  6. الف عین

    ہم کسی سے کم نہیں نمبر 9 (13 جولائی)

    ارے تم کو سارا وقت محفل میں گزار کر بھی اتنا وقت کیسے مل جاتا ہے! ماشاء اللہ، ہماری گُل بٹیا کو کسی کی بلکہ میری ہی نظر نہ لگے
  7. الف عین

    مبارکباد گل یاسمیں کے 10 ہزار مراسلے

    مبارک ہو گُل بٹیا ہمارے کلب میں شامل ہونا!
  8. الف عین

    مجھ کو جو غم ملا ہے اندر سے کھا رہا ہے------برائے اصلاح

    محشر کا خوف مجھ کو اتنا ستا رہا ہے حالت ہے دل کی جیسے ڈوبا ہی جا رہا ہے ------------ ہاں، اب دو لخت نہیں ہے، درست ہو گیا یہ تیری زندگی ہے دنیا میں چار دن کی سب کچھ یہیں رہے گا جو کچھ بنا رہا ہے --------- اب بھی اسے واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ کون بنا رہا ہے، 'جو تو بنا رہا ہے' ترمیم کر کے۔ محشر...
  9. الف عین

    پہلوان جی از ایس ایس ساگر

    نور بٹیا کے توجہ دلانے پر یہاں پہنچا ہوں اور افسانہ پڑھا ہے۔ پلاٹ کی بنت تو واقعی بہت اچھی ہے لیکن پیشکش بہتر کی جا سکتی تھی۔ 'سمت' کے لئے منتخب تو کر لیتا لیکن یہ پہلے ہی ڈائجسٹ قسم کے رسالے میں چھپ چکا ہے جو کاپی رائٹ کا دعوٰی کر سکتے ہیں! بہر حال دیکھتا ہوں، کسی شمارے میں افسانوں کی کمی ہوئی...
  10. الف عین

    سولھویں سالگرہ استاد محترم جناب اعجاز عبید صاحب سے علمی اور ادبی مکالمہ

    اس فہرست میں ایک اہم نام بھول گیا تھا بانی
  11. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ڈریں نہیں بافقیہ یہاں آنے سے کچھ نہیں کہا جائے گا تم کو
  12. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ایک بار دن میں یہاں آنے پر نئی کسوٹی کے بارہ پندرہ صفحات ہو چکے ہوتے ہیں تو جانا ہی موقوف کر دیتا ہوں!
  13. الف عین

    ’’باسودے کی مریم‘-“۔ اسد محمد خان

    یہ مشہور افسانہ کیا اب تک محفل میں شامل نہیں تھا؟ تعجب ہے! سیما جی کا شکریہ تو بنتا یے
  14. الف عین

    برائے اصلاح: میں جب کسی کو دیکھ لوں تو قہقہے لگاتا ہوں

    یہ افاعیل تو مستعمل بحر کے نہیں، اور ایک حرف کم کر کے فاعلن مفاعیلن دو بار کے ارکان کر دو
  15. الف عین

    سولھویں سالگرہ استاد محترم جناب اعجاز عبید صاحب سے علمی اور ادبی مکالمہ

    یہ پسندیدہ شاعروں کی فہرست تھی، اقبال مجھے مرعوب بہت کرتے ہیں، ان کی اہمیت اور عظمت کا بھی احساس ہے لیکن.... دل ہے کہ مانتا نہیں
  16. الف عین

    #غزل

    درست ہے راحل کی بات، تقابل ردیفین بھی ایک سقم ہے، مجھے تو مکمل لفظ ہی نہیں، لفظ کے ٹکڑے کا بھی مشترک ہونا پسند نہیں، جیسے کہے اور ہے پر شعر کا اختتام ردیف واقعی درست نبھائی نہیں گئی۔ کس نے رکھی ہے؟ یہ واضح نہیں اکثر جگہ۔ 'استوار ہو' میں ہ کا اسقاط ہو گیا ہے، یہ الف نہیں کہ اس کا وصل کیا جا سکے...
  17. الف عین

    سولھویں سالگرہ استاد محترم جناب اعجاز عبید صاحب سے علمی اور ادبی مکالمہ

    والد انجینئر بنانا چاہتے تھے مگر میرا میلان نہیں تھا، چنانچہ بی ایس سی میں داخلہ پسند کیا، اس عرصے میں اپنے ماموں کے پاس جیالوجی کی کچھ پاپولر کتابیں دیکھیں اور پڑھیں تو طے کر لیا کہ جیالوجسٹ ہی بننا ہے! جسے اچیو بھی کر لیا، اور اب No regrets
  18. الف عین

    سولھویں سالگرہ استاد محترم جناب اعجاز عبید صاحب سے علمی اور ادبی مکالمہ

    آج کل تو کہیں جانے کا سوال نہیں ہے، لیکن اگر جانا پڑے یا جب کرونا سے پہلے رشتے داروں یا دوسروں سے ملنے جاتے تھے تو تھوڑی دیر بعد ہی احساس ہوتا تھا کہ گھر واپسی ہو تاکہ روٹین کے کام اپنے روٹین پر ہوں۔ کبھی ایک دو دن کے لئے ہی شہر سے باہر گیا تو اپنا لیپ ٹاپ یا ٹیبلیٹ نہیں لے جاتا، ورنہ ہفتے بھر...
  19. الف عین

    سولھویں سالگرہ استاد محترم جناب اعجاز عبید صاحب سے علمی اور ادبی مکالمہ

    بس دس شعرا کی ہی! اس سے کام نہیں چلے گا میرا! بہر حال جو نام یاد آ رہے ہیں، ان کی فہرست، تاریخی اعتبار سے غالب، میر، مومن، داغ، آتش، مصحفی حسرت، جگر، فراق فیض، فراز، ناصر کاظمی شہر یار، محمد علوی، عرفان صدیقی، بشیر بدر، مظفر حنفی مصحف اقبال توصیفی، عرفان ستار، سعود عثمانی، زیب غوری، نشتر خانقاہی،
Top