نتائج تلاش

  1. س

    یومِ مئی 2013۔۔۔۔دنیا میں کیا ہوا

    چلی - سانتیاگو یومِ مئی کے سالانہ مارچ کے موقع پر پولیس کی طرف پانی کی توپوں کا مظاہرین پر استعمال کیا گیا ، لوگ ان کی دھار سے بچنے کے لئے بھاگ رہے ہیں۔
  2. س

    یومِ مئی 2013۔۔۔۔دنیا میں کیا ہوا

    برطانیہ - لندن مویشیوں کو ٹی بی سے بچانے کے ایک منصوبے کے تحت 5000 مویشیوں کو ذبح کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف خوراک اور دیہی امور کے دفتر کے سامنے یہ مظاہرہ یکم مئی 2013 کو وسطی لندن میں ہوا۔
  3. س

    یومِ مئی 2013۔۔۔۔دنیا میں کیا ہوا

    اسپین - بارسلونا وڈیو گیم "پیک مین"کا سا لباس اور اسپینی وزیراعظم ماریانو راجوئے (درمیان) اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل (بائیں) کا ماسک پہنے مظاہرین یومِ مزدور پر،بارسلونا کے وسط ،میں اسپینی حکومت کی مزدوروں کے بارے سخت پالیسیوں کے خلاف یکم مئی 2013 کو مار چ کر رہے ہیں۔
  4. س

    یومِ مئی 2013۔۔۔۔دنیا میں کیا ہوا

    یکم مئی کو دنیابھر میں مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔ اس روز جلسے جلوس تو نکالے ہی جاتے ہیں لیکن دنیا بھرکی بگڑتی اقتصادی صورتحال کی وجہ سے اب یہ دن جھڑپوں اور تشدد کے لئے پہچانا جانے لگا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ امسال یکم مئی کو دنیا کے مختلف ملکوںمیں کہاں کہاں اور کیسے مظاہرے ہوئے۔
  5. س

    انجم عقیل کے خلاف مسلم لیگ ن کے ایک کارکن کا اشتہار

    نہیں بھئی ایسی کوئی بات نہیں۔ آپ ہی کی طرح وہ بھی میرے لئے محترم ہیں۔
  6. س

    انجم عقیل کے خلاف مسلم لیگ ن کے ایک کارکن کا اشتہار

    آج انہوں نے اپنا سٹیٹس تو اپ ڈیٹ کیا ہے اب دیکھیں کب تک میرے مشورے پر عمل کرتے ہیں :) ویسے مجھے ان سے کوئی رنجش نہیں ۔ اردو محفل پر ان کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا دوسرے اراکین کا ، مشورہ تو محض ان کو الجھاؤ سے بچانے کے لئے تھا۔
  7. س

    آئیے انتخابی نشان منتخب کریں۔۔۔۔۔۔:):)

    یہ رہا انیس الرحمن کا انتخابی نشان۔ الیکشن کے بعد ٹھیلے پہ رکھ کر بیچا بھی جا سکتا ہے :)
  8. س

    آئیے انتخابی نشان منتخب کریں۔۔۔۔۔۔:):)

    مجھے جماعتِ اسلامی کا ترازو دے کر کوئی سازش تو نہیں کی آپ نے ؟ :)
  9. س

    "یہ سارے مرد ہی کیوں ملتے ہیں ہمیں،،،، کوئی شاعر کیوں نہیں ملتا" ووٹ ضرور دو پر کچھ بدلے گا نہیں

    وہ پانی سے چلنے والی گاڑی آپ ہی کے لئے تو بنائی جا رہی تھی لیکن افسوس کہ تجربہ کامیاب نہ ہو سکا :)
  10. س

    شریف برادران کے کارنامے پیپلز پارٹی کے اشتہارات کی زینت

    میں آپ سے گزارش کروں گا کہ آپ حوصلے سے کام لیجئے ۔ بات یہ ہے کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ ٹھیک ہیں تو دوسروں کو بھی ایسا سمجھنے کا حق حاصل ہے۔ عمران کی "بد خوئیوں" پر ایک الگ دھاگے کا مطالبہ کرنے سے قبل آپ خود ہی بتائیے کہ آپ نے اپنے سیاسی مخالفین کے عیب گنوانے کے لئے کیا ایک ہی دھاگہ کھولا ہے؟۔...
  11. س

    ہرات (افغانستان) کی روزمرہ کی زندگی

    افغانی بھی ہماری طرح سے فکری انتشار سے دوچار کر دئیے گئے ہیں ۔ اپنے ملک میں ہی دیکھ لو طالبان کے ہاتھوں ہزاروں معصوم پاکستانیوں کے قتل کے باوجود بھی ان کے لئے ہمدردی رکھنے بلکہ ان کی وکالت کرنے والے ہمارے درمیان موجود ہیں ۔ جب غیر ملکی طاقتیں کسی ملک پر حملہ آور ہوتی ہیں تو اُن کا سب سے خطرناک...
  12. س

    "یہ سارے مرد ہی کیوں ملتے ہیں ہمیں،،،، کوئی شاعر کیوں نہیں ملتا" ووٹ ضرور دو پر کچھ بدلے گا نہیں

    ماحولیاتی آلودگی آج کی دنیا کے سنگین مسائل میں سے ایک ہے اور شور ماحولیاتی آلودگی کی ایک خطرناک قسم ہے جس سے شدید قسم کے نفسیاتی و جسمانی عوارض پیدا ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں اس سے آگاہی کے لئے مہمیں چلائی جاتی ہیں جن کی وجہ سے نہ صرف ترقی یافتہ ممالک کے پڑھے لکھے بلکہ ترقی پذیر ممالک کے ان پڑھ بھی...
  13. س

    شریف برادران کے کارنامے پیپلز پارٹی کے اشتہارات کی زینت

    میری بھولی بہن ، پہلے تو دھاگے شمار کر کے بتائیے کہ تحریک انصاف کے حمایت والوں نے محفل پر کتنے دھاگے کھولے اور مخالف فریق نے کتنے۔ تناسب حسبِ ترتیب15 اور 1 سے کم نہ ہو گا تو بھئی آپ جتنے دھاگے کھولو گے اتنے ہی دھاگوں میں آپ کی پارٹی بارے آپ سے سوالات کئے جائیں گے نا!!!۔:) یہ تو آپ پر منحصر ہے کہ...
  14. س

    شریف برادران کے کارنامے پیپلز پارٹی کے اشتہارات کی زینت

    یہ کوئی مناسب طریقہ نہیں ہے خود سے اختلاف رائے رکھنے والوں کو ایسے الزام کے تحت لانا۔ اگرچہ میں بھی بہت کچھ کہنا چاہتا تھا لیکن اسی وجہ سے نہیں کہا کہ آپ لوگ بہت جلد الزام مڑھ دیتے ہو۔:) بہر حال اب چند دن ہی کی بات ہے اس کے بعد سبھی سیاستدانوں کی آزمائش ہو جائے گی پھر دیکھیں گے کہ کون کتنے وعدے...
  15. س

    شریف برادران کے کارنامے پیپلز پارٹی کے اشتہارات کی زینت

    کیا واقعی آپ میری بات نہیں سمجھ سکیں یا خود کو سمجھانے کی کوشش کر رہی ہیں :)
  16. س

    عباس اطہر انتقال کرگئے

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔
  17. س

    شریف برادران کے کارنامے پیپلز پارٹی کے اشتہارات کی زینت

    یہ تو پھر روایتی سیاست ہو گئی نا "تبدیلی" اور "نیا پاکستان" کے نعرے کے متضاد:)
  18. س

    شمسی توانائی سے چلنے والے جہاز کی پرواز

    یہ خبر تو دس پندرہ دن پہلے کسی انگریزی خبری سائٹ پر دیکھی تھی تب بھی پڑھتے ہوئے یہی خیال آیا تھا کہ اپنے لاہور کے لکشمی چوک کے جہاز محض 10 ملی لٹر کی ایک سرنج سے لوڈ ہو کر پروں کے بغیر ہی اڑ لیتے ہیں اور انہوں نے دیو ہیکل پر لگا کر جہاز اڑا لیا تو کون سا تیر مار لیا۔:)
  19. س

    لبنانی دہشت گرد تنظیم حزب اللہ تنظیم پر شامی فوج کا ساتھ دینے کا الزام ثابت

    حضرت اضطراب سے باہر نکلیں۔ اگر کوئی "غیر متعلقہ" گفتگو چل رہی ہے تو کسی وجہ سے ہی "چلائی" جا رہی ہے ۔ آپ کی سمجھ میں نہیں آنے کی یہ بات۔
  20. س

    لبنانی دہشت گرد تنظیم حزب اللہ تنظیم پر شامی فوج کا ساتھ دینے کا الزام ثابت

    اسی پچاسی لاکھ تک کا انتطام ہونا چاہئیے۔:)
Top