نتائج تلاش

  1. وہاب اعجاز خان

    ڈنمارک کا یزید

    جواب یار ان سب باتوں سے کیا ہوگا پوری مسلم دنیا احتجاج کر رہی ہے لیکن ہم لوگ ان کا کیا بگاڑ سکتے ہیں۔ سلمان رشدی کو آج تک کوئی کچھ نہ کہہ سکا۔ اسلام کے خلاف سازشیں ہوتی رہیں گی۔ اور ہمارے حکمران صرف بیانات دینے تک محدود رہیں گے۔ خیر پوری مسلم دنیا کے لیے شرمناک بات ہے۔ مجھے تو سوچ کر ہی رونا...
  2. وہاب اعجاز خان

    الجزیرہ کا اردو بلٹن

    آپ لوگ الجزیرہ ٹی وی کا آدھے گھنٹے کا اردو میں ترجمہ شدہ بلٹن ڈش کے ذریعے انڈیا ٹی وی پر سن سکتے ہیں۔ http://www.indiatvnews.com/programs/prg_main.php?id=3 یہ چینل PAS 7/10 at 68.5°E کے سٹیلائیٹ پر اپنی نشریات پیش کر تا ہے جس کی فریکوینسی ہے 4173 V اور سمبالک ریٹ ہے 3000
  3. وہاب اعجاز خان

    تضاد(محرم کے حوالے سے)

    غلام محمد قاصر پاکستانی غزل کا ایک بڑا نام ہے۔ انہوں نے اپنے کلام میں کربلا کے استعارے کو بہت خوبی سے استعمال کیا ہے۔ تضاد یزید نقشئہ جورو جفا بناتا ہے حسین اس میں خط کربلا بناتا ہے یزید موسم عصیاں کا لا علاج مرض حسین خاک سے خاکِ شفا بناتا ہے یزید کاخِ کثافت کی ڈولتی بنیاد حسین حسن کی...
  4. وہاب اعجاز خان

    نذیراحمد کی کہانی کچھ میری کچھ ان کی زبانی (فرحت اللہ بیگ)

    مرزا فرحت اللہ بیگ”نذیر احمد کی کہانی“ ڈاکٹر سلمان اطہر جاوید اپنی کتاب ،” اسلوب اور انتقاد“ میں اس طرح رقمطراز ہیں ” مرزا فرحت نے نذیر احمد کا حلیہ ، چال ڈھال ، کردار و گفتار ، کھانا پینا، با ت چیت ، نشست و برخاست، علم سے اُن کی وابستگی ان کے کاروبار غرض اُن کی ہر ادا ، ہر حرکت اور ہر معاملہ...
  5. وہاب اعجاز خان

    فرائڈ

    جواب فرائڈ نے جناب جنس کے حوالے سے کسی چیز کو نہیں چھوڑا وہ تو عمارتوں میں بھی انسانی جنس کی علامتیں تلاش کرتا ہے۔ مینار اور گنبد کی وہ مثال اکثر دیتا ہے۔ سگریٹ پیتے ہوئے بھی اس کے خیال میں انسان جنسی تسکین محسوس کرتا ہے۔ یہاں تک کہ رفع حاجت کے وقت بھی اس کے خیال میں انسان کو جنسی تسکین حاصل...
  6. وہاب اعجاز خان

    فوج کی مقبولیت

    جواب میرے دوست شاید آپ کو معلوم نہیں کی دنیا کی بڑی جمہوری ریاستیں ایک دو سال میں نہیں بنیں۔ ان کو اس عمل میں کھٹن مراحل سے گزرناپڑا لیکن وہاں جمہوری عمل جاری رہا۔ بھارتی صوبے بہار میں لالو کی حکومت پرکرپشن کے الزامات لگے لیکن کسی نے اسے برطرف نہیں کیا بلکہ عوام نے آخر خود فیصلہ کرکے وہاں لالو...
  7. وہاب اعجاز خان

    خمیازہ

    کچھ شخصیات دو رخی ہوتی ہیں۔ ابن انشا بھی ایسے ہی لوگوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ایک طرف انہوں نے میر کے طرز میں درد انگیز شاعری کی۔ دوسری طرف انہوں نے اردو کی آخری کتاب کی صورت میں مزاح کا بہترین نمونہ چھوڑا۔ اعلیٰ پائے کا ادب آفاقی نوعیت کا ہوتا۔ جس کو کسی خاص زمانے سے مخصوص نہیں کیا جاسکتا۔ ابن انشا...
  8. وہاب اعجاز خان

    ابن انشا ہندوستان

    ابن انشا اردو کی آخری کتاب میں ہندوستان کے متعلق لکھتے ہیں: یہ بھارت ہے۔ گاندھی یہیں پیدا ہوئے تھے۔ لوگ ان کی بڑی عزت کرتے تھے۔ ان کو مہاتما کہتے تھے۔ چنانچہ مار کر ان کو یہیں دفن کر دیا اور سمادھی بنا دی، جی نہ مرتے یعنی نہ مارے جاتے تو پورے ہندوستان میں عقیدت مندوں کے لیے پھول چڑھانے کی...
  9. وہاب اعجاز خان

    اقبال کا تصور ابلیس

    ”اقبال کا تصور ابلیس“ رسمی مذہب اسے بدی کا مجسمہ قرار دیتا ہے وہ ہستی جس نے آدم کو سجدہ کرنے سے انکار کرکے خدائی احکام کی نا فرمانی کی اور ہمیشہ کے لئے ملعون و مردود قرارد ی گئی۔ اب اس کا کام صرف اتنا ہے کہ خدا کی مخلوق کو بہکانے اور اُسے خدا کے مقرر کردہ راستے سے دور لے جائے۔ قدیم ایرانی...
  10. وہاب اعجاز خان

    ان پیج

    کیا بات کر رہے ہو کرلپ کا فونٹ تو یار سسٹم کو ہینگ کر دیتا ہے۔ اس کے لیے بہت زیادہ رفتار رکھنے والے کمپیوٹر کی ضرورت ہے۔ ہمارے لیے تو ابھی تک ان پیج زندہ باد لیکن یار ہاں اگر مقتدرہ کا فونٹ سامنے آگیا تو اس پر سوچا جاسکتا ہے۔
  11. وہاب اعجاز خان

    یوسفی ابولکلام کی اردو (آب گم ۔ مشتاق احمد یوسفی)

    جواب یار یوسفی جیسا لکھاری صدیوں میں پیدا ہوتا ہے۔ پطرس کے بعد اردو مزاح پر اگر کسی نے ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں تو وہ فقط مشتاق احمد یوسفی ہیں۔ عبدالکلام کے بارے میں ان کا یہ جملہ تو جیسے ضرب المثل بن چکا ہے کہ عبدالکلام پہلے ادیب ہیں جنہوں نے اردو رسم الخط میں عربی لکھی۔
  12. وہاب اعجاز خان

    فوج کی مقبولیت

    کون سا فریق یار کونسے فریق اور کس کی بات کر رہے ہو آپ لوگ۔ فوج نے اپنے سامنے کونسے ادارے کو ٹکنے دیا ہے۔ جس پر ہم بحث کریں۔ میرے خیال میں سیاست دانوں کی لوٹا فوج بنانے کی ذمہ داری بھی فوج پر ہے۔ انہوں نے صرف اپنے ادارے کو مضبوط کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ جہاں تک سیاست دانوں کا تعلق ہے تو وہ بھی...
  13. وہاب اعجاز خان

    26 اور 62

    غضہ نہیں چلے گا مارشل صاحب حیرانگی کی بات ہے داڑھی والا مولوی ہو یا مارشل ان میں برداشت کی طاقت نہیں ہوتی ۔ ویسے عینک کی بات آپ نے شروع کی تھی جس کامیں نے جواب دیا تھا۔ خیر کوئی بات نہیں ہم بات اور مذاق کو برداشت کرنے والے لوگ ہیں۔ لیکن حیرانگی کی بات ہے کہ اس قسم کے لطاف میں داڑھی والے اور...
  14. وہاب اعجاز خان

    اقبال کا فلسفہ خودی بے خودی

    ”اقبال کا تصور خودی، بے خودی“ اقبال کا پیغام یا فلسفہ حیات کیا ہے اگر چاہیں تو اس کے جواب میں صرف ایک لفظ ”خودی“ کہہ سکتے ہیں اس لئے کہ یہی ان کی فکر و نظر کے جملہ مباحث کا محور ہے اور انہوں نے اپنے پیغام یا فلسفہ حیات کو اسی نام سے موسوم کیا ہے۔ اس محور تک اقبال کی رسائی ذات و کائنات کے...
  15. وہاب اعجاز خان

    تاریخ زبان اردو

    یہ موضوع ڈیجیٹل لائبریری کے تاریخ ادب اردو سکشن میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
  16. وہاب اعجاز خان

    فرائڈ

    جواب آں غزل یار فرائڈ بیسویں صدی میں نفیسات اور ادب دونوں پر بہت زیادہ اثر انداز ہونے والی شخصیت ہے۔ ان کا لاشعور کا نظریہ ہمارے اردو ادب میں میراجی ، منٹو ، مفتی ، ن م راشد، کے ہاں ملتا ہے۔ فرائڈ نے انسان ذہن پر بحث کرتے ہوئے اُس کو کئی حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ جن میں اڈ، ایگو اور سپر ایگو شامل...
  17. وہاب اعجاز خان

    پاک نستعلیق فونٹ

    جواب دوستو میرے ایک استاد کے پاس یہ فونٹ موجود ہے لیکن وہ مجھے دینے میں پس وپیش سے کام لے رہے ہیں۔ میں خود یہ فونٹ دیکھ چکا ہے۔ اور نبیل بھائی کی بات بالکل سچ ہے کہ یہ کافی تیز کام کرتا ہے۔ جونہی مجھے اس فونٹ کی کاپی ملی میں آپ لوگوں کے لیے اسے یہاں پیش کر دوں گا۔ ہمارے استاد بادشاہ منیر بخاری...
  18. وہاب اعجاز خان

    فوج کی مقبولیت

    جواب آں غزل اختر صاحب جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں لیکن شاید آپ اُس انڈین فوج کی بات کر رہے جو کہ کشمیر میں ظلم و ستم ڈھا رہی ہے۔ لیکن شاید آپ بھو ل رہے ہیں کہ اُس انڈین فوج کے جرنیلوں کو آج کل آپ کی پاک فوج اکثر واہگہ باڈر پر پھولوں کے ہار پہنا رہی ہے۔ تحفوں کا تبادلہ کر رہی ہے۔ یار ہم دانشور ہر...
  19. وہاب اعجاز خان

    26 اور 62

    مارشل صاحب مارشل صاحب کیوں نہیں عینک اگر آپ پیغام کو پڑھتے ہوئے پہن لیتے تو اچھا ہوتا۔ کیونکہ میں نے پیغام میں ہی لکھ دیا ہے۔ کہ ان ہندوسوں کا فونٹ بڑا رکھیں۔
  20. وہاب اعجاز خان

    قبائل کے ساتھ ایسا سلوک آخر کیوں

    جواب آں غزل یار خدا کے لیے ہم لوگوں کی سوچ ہمیشہ اتنی محدود کیوں رہتی ہے۔ بات میں کہاں سے شروع کی تھی اور میرا موضوع کیا تھا اور آپ لوگ پھر الطاف حسین کے پیچھے پڑ گئے۔ یار کیا اس سائیٹ پر آنے والے اردو سمجھنے والے صرف مہاجر ہیں یا کوئی اور بھی ہے۔ جو کہ پاکستانی ہو کر سوچے اور ان مسائل پر بات...
Top