جی شہزاد بھائی ،
کل دوبارہ رابطہ کیا تھا میں نے ۔
طبیعت ٹھیک نہیں ہے ۔
ذہنی طور پر بہت زیادہ پریشان ہیں لبید بھائی ۔
اللہ کریم ان کے لیے آسانیاں عطا فرمائیں اور بخیرو عافیت صحت کاملہ عطا فرمائیں ۔آمین
ہوا بھی خوش گوار ہے
گلوں پہ بھی نکھار ہے
ترنم ہزار ہے
بہار پر بہار ہے
کہاں چلا ہے ساقیا
ادھر تو لوٹ ادھر تو آ
ارے یہ دیکھتا ہے کیا
اٹھا سبو سبو اٹھا
سبو اٹھا پیالہ بھر
پیالہ بھر کے دے ادھر
چمن کی سمت کر نظر
سماں تو دیکھ بے خبر
وہ کالی کالی بدلیاں
افق پہ ہو گئیں عیاں
وہ اک ہجوم مے کشاں
ہے...
مادام نورجہاں مرحومہ کا معروف پنجابی گانا "جدوں ہولی جئی لینا اے میرا ناں، میں تھاں مر جانی آں " سن کر ایک شوہر پچھلے بیس سال سے اپنی بیگم کا نام انتہائی آہستگی سے لے رہے ہیں لیکن تاحال مطلوبہ نتیجہ حاصل نہیں کر سکے ۔
خدا سے شکوہ نہیں ناخدا سے کیا ہو گا
دعا سے کچھ نہ ہوا التجا سے کیا ہو گا
مریضِ شوق کو حاصل دوا سے کیا ہو گا
میں پوچھتا ہوں مسیحا شفا سے کیا ہو گا
گدا کا سوچ کہ مطلب صدا سے کیا ہو گا
غزل کا نکتہ سمجھ واہ وا سے کیا ہو گا
جو مر مٹے انھیں کیا جاودانیوں سے کام
فنا ہی ہو گئے جب تو بقا سے کیا ہو گا...