انسداد دہشت گرد پولیس اسلام آباد کی ایک ریاستی دہشت گردی کا سانحہ پیش آیا ہے۔ ایک اسی طرح کا سانحہ انسداد دہشت گرد پولیس نے ساہیوال میں کیا تھا۔ جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کو وہی سزا ملنی چاہئے جو قتل کی ہے۔
شریف اور زرداری خاندان کو این آر او دے کر کرپشن کیسز واپس عمران خان نے نہیں لئے تھے۔ اگر نیب کو نقصان ہوا ہے تو اس کے پیچھے آمر مشرف کا ہاتھ ہے:
سن 2000 میں پرویزمشرف دور میں نیب نے براڈشیٹ نامی ایک امریکی فرم کی خدمات حاصل کیں کہ وہ پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں کا پتہ چلا کر حکومت پاکستان کو...
اگر قرضہ نہ لیتے تو ملک بیرونی قرضوں کی قسطیں ادا نہ کرنے پر دیوالیہ ہو جاتا۔ تب ڈالر ۱۶۰ کی بجائے ۳۰۰ روپے سے بھی زائد تجاوز کر جاتا جیسا کہ عموما دیوالیہ ہونے والے ممالک کے ایکسچینج ریٹ کے ساتھ ہوتا ہے۔ اور اس صورت میں ہوش ربا مہنگائی کو کون کیسے مینج کرتا؟
Argentina defaults on debt, again
حکومت کا کام عوام کو سرکاری سبسڈی سے مصنوعی سستا ڈالر، تیل، گیس اور دیگر اشیائے ضروریہ فراہم کرنا نہیں ہے۔ مارکیٹ میں جو قیمت ہے عوام کو وہی ادا کرنی ہوگی۔ اس قسم کے مصنوعی و عارضی کام کرنے کی ہی وجہ سے ہر آنے والی حکومت کو کشکول پکڑ کر آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ہے
یہ تمام سرکاری اعداد و شمار ہیں۔ آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے ان کو تسلیم کیا ہے۔
باقی جہاں تک مہنگائی کا سوال ہے تو وہ ن لیگ دور میں بہت کم تھی۔ پھر اس وقت ریکارڈ خسارے اور قرضے کیوں لینے پڑے؟
یعنی ن لیگی حکومت نے ۴۰ ارب ڈالر کے ریکارڈ نئے قرضے لئے اور ۲۰ ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑا جس کی قیمت ہر سال ۱۰ ارب ڈالر قرضہ واپسی اور ۱۰ ارب ڈالر نئے قرضوں کی شکل میں بھگتنی پڑ رہی ہے۔
Government got record $40b loans
مولانا مشرف کے اتحادی تھے کے پی کے میں۔ اس وقت مزاحمت کر لیتے۔ پھر جنرل کیانی کی ایکسٹنشن کی مزاحمت کر لیتے لیکن نہیں کی کیونکہ اس وقت پی پی پی کے اتحادی تھے :)
یہی سوال اپنی جمہوری جماعتوں سے بھی کریں جو کہا کرتے تھے کہ عمران خان کو جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کیلئے سلیکٹ کیا گیا ہے اور پھر خود ان کی ایکسٹینشن کے حق میں ووٹ ڈالا
ملک کی تین بڑی جماعتوں یعنی تحریک انصاف، ن لیگ اور پی پی پی نے جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کے حق میں ووٹ ڈالا تھا۔ اب کس منہ سے مولانا کی سربراہی میں استعفی مانگ رہے ہیں؟ کوئی شرم و حیا؟