مونفلز اور گوفن کا میچ ہنوز جاری اور چینل بھی بدستور ہم سے شریکا نبھاتے ہوئے-
چوتے سیٹ میں مونفلز 4-3 سے آگے سیٹس میں بھی 2-1 سے آگے
دوسری طرف نڈال جی رچرڈ گیس کٹ کی کٹ لگاتے ہوئے
پہلا سیٹ 6-3 اور دوسرا 6-2 سے اپنے نام کر لیا-
یاز بھائی اتفاق سے ابھی مادھوری جی کا انٹرویو دیکھ رہا تھا جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپکو اس لائن کا مطلب پتہ ہے؟
ہم پہ یہ کس نے ہرا رنگ ڈالا
خوشی نے ہماری ہمیں مار ڈالا
ایک عرصے تک یہ لائن آپکے دستخط میں رہی کیوں؟
اور مطلب بتانا نہ بھولنا؟
کالا باغ ڈیم کا معاملہ یوں تو تقریباً 6 دہائی پُرانا ہے-
لیکن حالیہ کچھ دنوں میں اس ڈیم کی اہمیت پر سوشل میڈیا پر منظم طریقے سے اہمیت ڈالی جا رہی- لیکن اس ساری کمپین میں دوسرا پہلو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے-
احباب سے گزارش ہے کہ وہ اس اہم موضوع پر روشنی ڈالیں- شکریہ !!
87 رنز ہو چُکے ایک وکٹ کے نقصان پر
87 مزید رنز درکار ہیں گوروں کو رنز برابر کرنے کے لئے
اور 87 مزید درکار ہیں میچ جیتنے کے لئے-
نیز 87 مزید اننگز کی فتح پکی کر دیں گے-
فرنچ فٹبالر جسٹ فونٹین جی کو ورلڈ کپ کے سنگل ایڈیشن میں زیادہ سے زیادہ 13 گولز داغنے کا اعزاز حاصل ہے- انہوں یہ کارنامہ 1958 کے ورلڈ کپ میں سر انجام دیا-
-----------------
یکم جون ، 2018
13 دن باقی
کانٹے سے امان پاؤں تو عرض ہے کہ
برے حالات ہونے سے بیٹنگ کا فیصلہ غلط نہیں ہو جاتا-
مختصراً پہلا گھنٹہ مشکل تھا یا پھر زیادہ کر لیں تو پہلا سیشن کہ پوسٹ لنچ سیشن سے بیٹنگ آسان تر ہوتی جا رہی ہے- اب شاہینوں کی پہلے گھنٹے میں لین لگ گئی تو- فیصلہ کیسے غلط-