موٹر سائیکل سوار کا استحقاق ہے کہ وہ داہنی جانب سے، بائیں جانب سے، پیچھے سے یا سامنے سے، کسی بھی سمت سے آپ کی گاڑی کے سامنے آ سکتا ہے۔
اگر اتفاق سے وہ آپ سے آگے چل رہا ہے تو اُس کے سر کو غور سے دیکھتے چلیں کہ وہ سر کی خفیف جنبش کے ذریعے ہی مڑنے کا اشارہ دے گا۔ اگر وہ غریب اشارہ نہ بھی دے سکے تب...