اردو محفل پر محمد وارث صاحب نے 22،000 انتہائی قیمتی مراسلے مکمل کرلیے ہیں ۔ تمام محفلین کو مبارک ہو کہ وارث صاحب نے اپنا دل نکال کر محفل پر پیش کردیا ہے۔یہ خزانہ بار بار پڑھنے اور استفادہ کرنے کے لائق ہے۔ فارسی اشعار کا خزانہ ہو یا لطیفوں کی محفل میں ان کی بزلہ سنجی، سب لائق تحسین اور صد ستائش...
کل ایک بے عروضی سے ملاقات ہوگئی
پوچھا کہ آپ کی عروضی شاعری وہ کیا ہوئی
کہنے لگے کہ جب سے ’’بے عروض ڈاٹ ناکام ‘‘ پر وارد ہوا ہوں
عروضی شاعری خود بخود دھبڑ دھوس ہوگئی
وزل کہنے والے تمام شعرا سے درخواست ہے کہ یہاں تشریف لے آئیں۔ صدرِ مشاعرہ جناب نبیل بھائی اپنا کلام پیش کرچکے۔ ہم کچھ وزلیں کہہ لیں تو ہم بھی حاضر ہوتے ہیں اپنی سہہ وزلہ کے ساتھ۔
جس ملائیت کی بات ہو رہی ہے وہ پاپائیت کا مقامی ورژن ہے۔ ہر چند کہ قرونِ اولیٰ میں اس ملائیت کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی گئی تھی۔ ایک بڑھیا بھی فقیہہ وقت ( امیر المؤمنین حضرت عمر رضی اللہ عنہ ) کو ٹوک سکتی تھی۔