مصورِ فطرت حضرت خواجہ حسن نظامی نے ملا رموزی کےمضامین کی کتاب پر دیباچہ تحریر کرتے ہوئے اردو کے زچہ خانے کا تذکرہ فر مایا تھا۔ اردو ایک متحرک زبان ہونے کے ناطے آج بھی اسی زچہ خانے میں ہے، البتہ خواجہ صاحب کی پیشن گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی ہے اور فی زمانہ اردو میں عربی اور فارسی کی آموزش کی...