نتائج تلاش

  1. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    صحیح خبر ہے لیکن حیدر آباد اب تک محفوظ رہا ہے، یہاں اب تک 41 ڈگری سیلسئس سے تو بڑھا نہیں ہے
  2. الف عین

    دِل کے ارماں سراپا کاش ہوئے غزل نمبر 150 شاعر امین شارؔق

    کچھ قوافی کا غلط استعمال ہے، جنہیں تشدید کے ساتھ بولا جاتا ہے۔ عیاش، قلاش، ہشاش بشاش، سب کے دوسرے حرف پر تشدید ہے۔ اوباش کی بھی واو نہیں گرائی جا سکتی۔ ہم کیا راہِ راست پر آئے یہ کیا، سوالیہ ہے، اسے "کا" تقطیع ہونا تھا، کِ ی ا نہیں شاد ہیں، خوش ہوئے، ہشاش ہوئے پہلا ٹکڑا حال میں ہے، باقی ماضی...
  3. الف عین

    ایک مختصرغزل

    یہ اب درست ہے، یہاں ہو بھی بر وزن فع ہے۔ کلیہ یہ بنایا جا سکتا ہے کہ جہاں ہو ایسے لفظ کے ساتھ ہو کہ دونوں ایک ہی لفظ کے طور پر استعمال ہوتے ہوں، وہاں "ہو "دو حرفی باندھا جائے، جیسے ہو گا، ہو کر، ہونا وہ یک حرفی درست ہے
  4. الف عین

    برائے اصلاح- اور ہے شہرِ بدگمان میں کیا؟

    کھنڈر کو تو میں بھی فعو کے وزن پر ہی درست مانتا ہوں، یعنی ن غنہ۔ درست پہلے مصرع میں "ہے" آ سکے تو بہتر ہے درست "یہ "کی جگہ "اس" بہتر ہو گا اوپر کے سب درست یہ سب بھی درست لگ رہے ہیں
  5. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    چائے اب تو پلوا دے کوئی، ان تو شوال کے روزے بھی ختم ہو گئے
  6. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    غالباً مارواڑی تو کراچی میں بھی ہوں گے، کرانے/پرچون کی دوکانوں والے ہندو حضرات؟
  7. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ڈر نہیں ہم کو لوڈ شیڈنگ کا، اتفاق سے ہی چار پانچ منٹ کے لیے بجلی جاتی ہے۔ ہاں، طوفانی بارش ہو تو گھنٹے گھنٹے بھر تک غائب ہو جاتی ہے
  8. الف عین

    وہ سیدوں کے گھر میں بھی ہو کر بُرا ہوا!

    کون روکنے آیا تھا جو دھڑا دھڑ شاعری کر رہے ہو بیٹا @عظیم؟ مطلع کا پہلا مصرع ہی بدلو، روانی اچھی نہیں ۔ دنیا برا جو چاہے تمہارا.... کیسا رہے گا؟ روکے اگر جہان بھی آئے گا تجھ تلک یارب یہ تیری خلق سے تیرا چنا ہوا جہان بھی.. کے بعد کوما ضرور دو آ کر تو دیکھ بستی میں اصلاح کی تو دوست! سمجھا ہے...
  9. الف عین

    ایک مختصرغزل

    جیون کی کٹھن قید سے آزاد ہو کے وہ جینے کی سزا دے کے مجھے مار گیا ہے شعر میں بھی "آزاد ہکے وو" تقطیع ہونا غلط ہے، "ہو ک وہ" فاعلات ہو جاتا ہے
  10. الف عین

    کیسے اُڑتا کہ پر بھی چِھین لیا غزل نمبر 149 شاعر امین شارؔق

    درست ہو گیا کس نے؟ سوالات کے جوابات تو تم دے رہے ہو، شعر کے الفاظ نہیں ، اگرچہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ مگر بہتر ہو کہ الفاظ ہی ایسے ہوں کہ وضاحت ہو جائے تقدیر کا جفا کرنا بھی عجیب ہے سکون جگر والا شعر درست ہو گیا عِشق نے دربدر کیا ہے ہمیں ہم بھٹکتے ہیں گھر بھی چِھین لیا کو دربدر کر گیا...
  11. الف عین

    جس نے بنا لیا ہے دل میں مرے ٹھکانا

    درست تجھ کی بجائے اگر تم ہی کہا جائے تو بہتر نہیں؟ درست پہلا مصرع روانی چاہتا ہے، کس کی آنکھوں میں نشہ ہے؟ نشہ کا درست تلفظ نشّہ ہے، فعلن ہے، لیکن یہ بھی گوارا ہو سکتا ہے پہلے مصرع کے دونوں ٹکڑے ایک ہی صیغے میں ہوں، یہ کوشش کریں ، جیسے "چہرہ" ہے" چاند جیسا درست دو لخت ہے، کوئی خاص مفہوم...
  12. الف عین

    ایسا ہو گا نہ اُس جہان میں کیا؟

    درست ہے غزل عظیم، مطلع البتہ واضح نہیں اور یہ بھی بتاؤ کہ کس نام سے یہ غزل شامل کی جائے، عظیم کے آگے پیچھے کچھ......
  13. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    اب پھر الف سے نیا سلسلہ شروع
  14. الف عین

    کیسے اُڑتا کہ پر بھی چِھین لیا غزل نمبر 149 شاعر امین شارؔق

    کس نے؟ کس نے؟ چین کے ساتھ فارسی اضافت نہیں آ سکتی، چین ہندی ہے ٹھیک اب بھٹکتے ہیں فقرے کی وجہ سے یہ واضح نہیں رہتا ہے گھر بھی عشق نے چھینا ہے۔ کون بھٹکتے ہیں؟ یہ بھی واضح نہیں ہوا چلی محاورہ ہے، چل پڑی نہیں۔ کس نے چھین لیا؟ کس نے،؟ کس نے؟ کس نے؟ تقابل ردیفین بھی ہے وہی بات کہ کس نے؟...
  15. الف عین

    ایک مختصرغزل

    اصل میں دو بحور میں کنفیوژن ہے خورشید کو۔ ثانی مصرعے مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن میں ہیں، اور اولی اس کے ساتھ مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن /فاعلات یا آدھے آدھے دونوں میں سوئے دار کی واو کا اسقاط بھی غلط ہے مطلع کے پہلے مصرعے میں دونوں تبدیل شدہ اشعار بحر سے خارج ہو گئے ہیں "ملتا ہے سکوں مے سے" کے...
  16. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    گرم علاقہ ہے مارواڑ راجستھان کا
  17. الف عین

    غزل برائے اصلاح : مَیں گنوا دوں اسے اک آن میں کیا ؟

    پہلا متبادل ہی بہتر ہے شاید اکمل زیدی پاس پاس والے شعر کا مشورہ دے رہے ہیں
  18. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    دادا اور والد تک شاید تبدیلی نہیں آئی ہو، لیکن موجودہ نسل نے یہ بدعت شروع کر دی ہو، کیونکہ میں بھی ہندوستان بھر میں گھوم چکا ہوں، اور راجستھان سے ملحق مدھیہ پردیش کے اندور میں تو میری پیدائش ہوئی ہے عین مارواڑیوں کے درمیان!
  19. الف عین

    غزل برائے اصلاح : مَیں گنوا دوں اسے اک آن میں کیا ؟

    نئے اشعار درست ہیں سوائے پاس پاس والے شعر کے، جو مزاحیہ زیادہ لگتا ہے( اور "کرانے" کی ے کے اسقاط کی وجہ سے اچھا بھی نہیں ) پاس میں امتحاں میں ہو جاؤں سے بہتر ہو جائے گا
Top