امریکی محققین نے مچھروں کے چند ایسے ہتھیاروں کا پتہ لگایا ہے جن کے ذریعے وہ سونگھ کر اپنے شکار یعنی انسان تک پہنچتے ہیں۔
ان ماہرین کے مطابق اس دریافت سے مچھروں کو ہلاک کرنے یا ان سے بچنے کے نئے اور زیادہ مؤثر طریقے تلاش کئے جاسکیں گے۔
ان محققین نے مچھروں کی انوفیلیس گیمبیائے نامی ایک قسم میں...