محفلین! آج وہ تاریخی دن ہے جب کسی نیک محفلین کی دُعا ہمارے حق میں قبول ہوئی اور ہم ۲۵ فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ فرید پبلشرز کے رمضان اسٹال سے یہ کتاب خریدنے کے قابل ہوئے۔
تمام تعریفیں اس خدائے بزرگ و برتر کے لیے جو دعاؤں کو شرفِ قبولیت بخشتا ہے۔
آج کل کے مزاح نگاروں میں یہی خرابی ہے۔ ستم ظریف کچھ اس قدر مزاحیہ انداز میں مزاح لکھتے ہیں کہ طبیعت مکدر ہوجاتی ہے۔ سماں باندھنے کی بجائے سمے کا بندھن ہی دیکھتے رہ جاتے ہیں!!!
بروز بدھ چھ جون سین خے بٹیا بھی پورے ایک ہزار مراسلے پوسٹ کر لیں اور یوں اردو محفل میں ہزاری منصب پر فائز ہوگئیں۔ انہیں بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ کرے زورِ قلم وغیرہ
محفل کے خودکار نظام کی جانب سے انہیں " آپ کو محفل کا نشہ ہوگیا ہے" کی شیلڈ جاری کی جاچکی ہوگی۔
اس کا پلاٹ ا پاکستان میں نہیں بلکہ بقول ڈان نیوز امریکہ میں دہشت گردی کرکے اس کا الزام پاکستانی دہشت گردوں پر ڈالنا ہوتا ہے۔
Priyanka Chopra's Quantico sparks Twitter fury for portrayal of Indian terrorists - Film & TV - Images
ستیا ناس جائے اِس ستیا ناڈیلا کی قیادت کا!!! نہ ہوئی ہم سے فرینڈلی پر نہ ہوئی۔ ہزار جتن کیے پر کہیں ونڈوز دس ہے تو کہیں اینڈروئیڈ اور کہیں آئی او (سیبی ).
کبھی کبھی تو یہ انٹر پلیٹ فارم چھلانگیں ہمیں زچ کردیتی ہیں۔
شنید ہے کہ چھلانگیں تو مائکروسوفٹ نے بہت لگائیں لیکن آئی بی ایم کی ڈوس سے...