بیٹا: ابو مرد کس سے کہتے ہیں؟
باپ: بیٹا مرد اپنی بپتا ( بِپتا کے ساتھ بٓپتا بھی پڑھ سکتے ہیں) کسی سے نہیں کہہ سکتے۔ خاص طور پر اپنی بارعب بیوی سے تو ہرگز نہیں۔
بیٹا: لیکن میں تو اپنی ہر بات اپنی امی سے کہہ سکتا ہوں۔
باپ: بیٹا! تُم ابھی بچے ہو!!!
بھائی تابش کی پڑوسن نے جو بھیجا ہے حلیم
ہم اسے کھچڑا کہیں ، دلیا کہیں یا بس دلیم
لائقِ تحسین اُن کا یہ عمل، کچھ بھی کہیں!
یوں دُعا کرتا ہے تابش بھائی کا قلبِ سلیم
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان امن مذاکرات کی تاریخ طے پاجانے کے ایک ہفتے بعد سوشل میڈیا پر عوام کا رد عمل دیکھ کر اور بعض ٹی وی اینکرز کی گفتگو سے متاثر ہوکر وزیرِ اعظم پاکستان یو ٹرن خان نے مذاکرات معطل کردئیے!!!
اب پیشِ خدمت ہے
3-سیاست
محمد خلیل الرحمٰن
بھولا حیران تھا۔ رقم کی خرد برد ثابت کرنا اتنا آسان نہ تھا۔ اقامے پر سزا سنادی گئی۔
پنجاب میں برتری، بلوچستان میں دوسرے کا وجود نہیں، سینیٹ میں برتری کوئی مائی کا لال بھی نہ روک سکتا تھا۔ راتوں رات کایا پلٹ ہوگئی۔
اسمبلیاں مدت پوری کرنے کو تھیں کہ...