لطف یہ ہے کہ یہ ڈرامہ امام احمد بن حنبل رح کی طالب علمی کے دور سے دکھایا گیا کیونکہ اس وقت امام شافعی رحمہ اللہ بھی حیات تھے۔ تو کچھ ان کے بھی آخری دور کو بھی فلمایا گیا ہے۔
ویسے میں انبیاء علیہم السلام اور اصحاب کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر بنے ڈراموں کو دیکھنے سے پرہیز ہی کرتا ہوں۔ لیکن آئمہ یا دوسرے بزرگوں پر بنے ڈرامے دیکھ لیتا ہوں۔ کچھ عرصہ قبل "الامام" ڈرامہ دیکھا جو امام احمد بن حنبل رح پر بنایا گیا تھا۔