ہم نے سن رکھا تھا کہ "بزدار" بُز اور دار سے مل کر بنا ہے۔ یعنی بھیڑ بکریاں پالنے والا یا رکھنے والا۔
تو پھر یہ بزداغ صاحب کا قبیلہ بھیڑ بکریوں کو داغنے کا کام کرتا ہو گا کیا؟
ارطغرل والا تو میں نے تقریباً مکمل دیکھا تھا لیکن عثمان والا ابھی تک نہیں دیکھا۔
ارطغرل کا کردار نبھانے والے اداکار نے کردار میں جو جان ڈالی تھی وہ مجھے عثمان والے میں نظر نہیں آئی۔ جو میں نے پہلے سیزن کے شروع میں کچھ جھلکیاں دیکھیں۔
نہایت خوبصورت زمانہ تھا۔ قلم، دوات، روشنائی، تختی اور تختی کی مٹی۔
ہم تو اماں سے تختی پر مٹی لگوایا کرتے تھے۔ روشنائی خشک ہوا کرتی تھی دوات میں ڈال کر پانی ڈال کر لکھنے کے لیے تیار کیا کرتے تھے۔