ہمارے رشتے، ہماری چاہتیں، ہماری نفرتیں اس لیے دیرپا ہوتی ہیں کیونکہ ہم انہیں الفاظ میں ریکارڈ کر لیتے ہیں۔ الفاظ ہی کے دم سے انسان کو خدا نے دوسری مخلوق پر ممتاز بنایا ہے. کسی کو دوست کہنے کے بعد ہم اس کی جفائے وفا نما کو برداشت کرتے ہیں۔ الفاظ ہمارے تعلقات کو استقامت بخشتے ہیں، ہمیں ماحول سے...