نتائج تلاش

  1. الف عین

    جانا ہو گا دنیا سے جس وقت بلاوا آئے گا

    اب معلوم ہوا کہ قادری صاحب بھی ارشد ہیں! جزاک اللہ خیر انگریزی نام ہٹانے کا، مجھے اس سے بہت کوفت آتی تھی! آپ کی مجوزہ غزل میں بھی کچھ مصرعوں میں ایک آدھ رکن کم یا زیادہ ہے، چیک کر لیں۔ ویسے روانی بہت خوب ہو گئی، جسے آپ نغمگی کہتے ہیں، اسی کو میں بلکہ اکثر اہل علم روانی کہتے ہیں۔ ارشد چوہدری...
  2. الف عین

    غزل

    "کتنے "بہتر لگ رہا ہے اپنے دلبر کو.... ساجن تو بمبئیا گانا لگتا ہے
  3. الف عین

    برائے اصلاح : گلے لگا کے مجھے ، میرے دوستاں کی طرح

    اچھا تو نہیں، مگر شاید چل جائے، جو تیرا حسن.... کے ساتھ بہتر ہے وہاں؟ کہاں؟ دوسرے شعر میں اعضاء کی بات ہو رہی ہو تو چشم و ابرو ہونے چاہیے، نظر یا نگاہ بطور عضو نہیں، اور یہ "او" سے مراد؟ دوسرے مصرعے میں "منے" بجائے میں نے قبول نہیں کیا جا سکتا ۔ شاید یوں بہتر ہو وہ سن کے کہنے لگا "خوب! چشم و...
  4. الف عین

    غزل

    ٹھیک، اتنے یا کتنے، دونوں متبادلات میں سے کیا بہتر ہے؟ جاگ اٹھتے ہیں... کہیں تو، بیانیہ زیادہ خوبصورت لگتا ہے درست درست، نہ جانے صریر کو دو لخت کیوں لگا؟ درست بھائے.. اچھا صوتی تاثر نہیں دیتا اس کو بھاتی ہے بے رخی بھی تری یہ تو واضح ہی نہیں ہے، دل لگی اس نے کی یا اس کے ساتھ ہم نے کی؟...
  5. الف عین

    برائے اصلاح

    مطلع قابل قبول ہے، راحل میاں سے اور پوچھ لیا جائے یہ نہنگ لے کر کیوں آ رہی ہو بیٹا، ڈر لگتا ہے مجھ کو تو! پھر مگرمچھ تو اپنی مرضی ہی رکھتا ہے، وہ ہوا کے قابو میں کیوں آنے والا! اگر نہ کو دو حرفی "نا" کی طرح غلط باندھنا ہی تھا تو تبدیلی کی کءا ضرورت تھی، پچھلا متبادل رواں تر تھا، اگرچہ دونوں...
  6. الف عین

    برائے اصلاح : گلے لگا کے مجھے ، میرے دوستاں کی طرح

    یقیناً، مگر اس غزل میں نہیں مرے ہم وطن.. جمع کے صیغے میں ہے ، تو ان کی مثال ایک چوکیدار کی ایک آنکھ سے تو نہیں ہو سکتی نا! چشم ہائے پاسباناں ہونا چاہیے اس صورت میں عشق عشق جاوداں کی طرح بے معنی لگ رہا ہے مجھے کہکشاں کی طرح چمکنے سے بہتر ہو گا گلستاں کی طرح مہکنا۔ اس متبادل کے ساتھ دونوں...
  7. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ڈاکٹر بھی یہی کہتے ہیں، اور یہ بھی کہ 'ڈ' کی باری میں ہمیں یاد کرنے سے صحت اچھی رہتی ہے
  8. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    میں بھی آج کل کم ہی جھانکتا ہوں یہاں، مگر یہ تمہارا کاروبار کیوں ٹھپ ہو گیا؟
  9. الف عین

    ” کئی چاند تھے سرِ آسماں “:ایک تہذیبی و ثقافتی جائزہ۔۔۔ محمد خرم یاسین

    اچھا مضمون ہے، سَمت کے لئے تو ایسے مضامین کبھی بھیجے ہی نہیں! حوالہ جات انگریزی میں کیوں؟
  10. الف عین

    کروں بات سچی یہ جرئت ملی ہے

    'عادت ملی ہے' پر قادری صاحب کا اوپر کا مراسلہ دیکھیں۔ مطلع، پہلے متبادل میں ایطا کا سقم ہے دوسرے میں وہی عادت، تیسرے میں جرات اور ہمت تقریباً ہم معنی الفاظ اور ایک ہی بات کہی گئی ہے محبت ملی ہے والا شعر قابل قبول ہے لیکن معذرت کہ پھر وہی بات کہوں گا، کہ یہ محض درست بنا دیے جانے پر بھی قابل قبول...
  11. الف عین

    برائے اصلاح

    اصلاح تو ہو ہی چکی ہے، میں راحل کی مکمل تائید کرتا ہوں کچھ کے ساتھ جمع کا صیغہ آنا چاہئے، کچھ امنگیں، جل ترنگ کیونکہ جمع بھی یہی لفظ ہے اس لئے کچھ جل ترنگ تو درست کہا جا سکتا ہے۔ لیکن پھر اک سازِ دل اور ایک سے زائد جل ترنگ سوال پیدا کرتے ہیں۔ باقی محمل بٹیا کی ترمیم کے بعد....
  12. الف عین

    برائے اصلاح : گلے لگا کے مجھے ، میرے دوستاں کی طرح

    جیسا کہ عزیزم ع ر قادری نے کہا ہے کہ تکنیکی طور پر قافیہ غلط ہے، اگرچہ میں بطور قافیہ اسے قبول کر لیتا( کہ حرف روی والی پابندیاں میری حلق سے نہیں اترتیں) لیکن یہاں استعمال کے اعتبار سے بھی دوستوں اور بزدلوں کا محل ہے، دوستاں اور بزدلاں بھی بطور فارسی ترکیب اردو میں قبول کی جا سکتی ہیں جیسے...
  13. الف عین

    کروں بات سچی یہ جرئت ملی ہے

    شعر درست تو ہے، لیکن درست تر محاورہ سچ کہنا نہیں، سچ بولنا ہوتا ہے شکیل میاں کی اصلاح بہتر ہے، یعنی یہ صورت دوسری تجاویز میں شکیل میاں نے الفاظ کے ساتھ مفہوم بھی بدل دیا ہے، جو میرا طریقہ نہیں ہے باقی عظیم کی اصلاح سے متفق ہوں
  14. الف عین

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

    قادری صاحب تلاش کے خانے میں اس قسم کے مناسب الفاظ لکھ کر Advancs search میں بزم سخن فورم منتخب کر کے تلاش کر سکتے ہیں
  15. الف عین

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

    قادری صاحب کا شکریہ کہ سرور بھائی کے اصل موضوع پر واپس آنے میں تعاون کیا۔ سرور بھائی نے نگاہیں اور صدا ہیں کے قوافی پر بحث کا آغاز کیا تھا۔ بھائی قادری نے اس کو سارے ہی صوتی قوافی کی طرف رخ موڑ دیا۔ عزیزی راحل کا موقف درست ہے۔ صوتی قوافی ت، ط؛ ز، ض، ظ ، اور ا،ع وغیرہ اردو میں ایک ہی طرح بولے...
  16. الف عین

    بے وفائی تری اور تیرے ستم

    ختم کے تلفظ پر درست بات کہی لیکن اصلاح شدہ شعر تو بحر سے ہی خارج ہو گیا کہ ختم کی ت مکمل حذف ہو گئی ہے، محض 'خم' تقطیع ہو رہا ہے۔ باقی اصلاح درست ہیں لیکن عظیم کا مشورہ بہتر ہے
  17. الف عین

    بے وفائی تری اور تیرے ستم

    واقعی میں اکثر صرف ٹیگ شدہ دھاگوں میں ہی 'کلک رنجہ' کرتا ہوں! آج کل تو شکیل و عظیم نے اسے بطریق احسن سنبھال لیا ہے تو کبھی کبھی سرسری ہی گزر جاتا ہوں۔ البتہ بھائی ارشد چوہدری تھریڈ کے عنوان میں جو ٹیگ کرتے ہیں، وہ محض تلاش کی آسانی کے لئے ہوتا ہے، مراسلے کی body میں ٹیگ سے مطلوبہ شخص کو اطلاع...
  18. الف عین

    برائے اصلاح : وہ میری جان تھی ، مَیں اُس کے دل کی دھڑکن تھا

    نہ ہونے والا مصرع بھی خوب تھا، اسے رہنے دیا جا سکتا ہے۔ ویسے تمہیں خود ظلمت والا مضمون اپیل کر رہا ہے تو دوسرا متبادل مجھے بہتر لگا۔
  19. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    تو واقعی صیغہ غائب سے صیغہ حاضر میں تبدیل ہو گئی ثمرین؟
  20. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ثمر اچھا نکلے گا شاید اس کا، نئی مصروفیت قوم کے لئے بہت سود مند ہوگی ان شاء اللہ، نیک تمنائیں میری طرف سے
Top