اس حقیقت سے قطع نظر کہ وہ شخص آپ کے اور میرے فرقے سے تعلق نہیں رکھتا، یا آپ کے میرے نظریات سے متصادم نظریات رکھتا ہے،، اگر وہ مذہب کے بارے میں ایک منفرد رائے رکھتا ہے اور اسکی تقلید کرنے والے بھی اچھی خاصی تعداد میں موجود ہیں تو ایسا شخص مذہبی لیڈر ہے۔ اگر وہ کلمہ گو ہے تو مسلمان مذہبی لیڈر ہے۔
اوہو! وزیراعظم کی اس اسکیم کا اصل مقصد تو اب سمجھ میں آیا۔ وہ برین ڈرین کو اس طرح روکنا چاہتے ہیں کہ اپنے نئے نظام تعلیم کے ذریعے ایسے بچے تیار کریں جو صرف پاکستان میں ہی کھپ سکیں اور باقی دنیا میں مس فٹ ہوں۔ یعنی پڑھے لکھے جاہل!
جناب عالی قانونی نقل مکانی ایک ملک سے دوسرے ملک کی جانب کوئی جرم...
کب ہم نے یہ دعویٰ کیا، یہ بھی بتادیتے۔ ہمارے الفاظ ایک مرتبہ پھر پیش ہیں؛
"دولت مندوں کے بچے تو ملک سے باہر جاکر پڑھیں گے لیکن متوسط طبقے کے پاس جو ایک طریقہ تھا اپنے بچوں کو تعلیم دلواکر اپنے سے بہتر بنانے کا، اس سے محروم رہ جائیں گے۔ اللہ اللہ خیر صلا۔"
فرقان احمد بھائی یہاں موضوع گفتگو وطن پرستی یا وطن سے محبت نہیں بلکہ مسلمان ممالک میں مذہبی وسیاسی گھٹن اور بڑھتی ہوئی شدت پسندانہ سوچ ہے۔ فاضل مصنف نے ان مذہبی لیڈروں کی مثالیں پیش کی ہیں جو ہمارے ملک میں اچھی خاصی تعداد میں ماننے والے رکھتے ہیں، وہ تک سکون اور تحفظ کے لیے مغرب کی جانب دیکھنے...
اردو میں مختصر نمبر شماری مقصود ہو تو اب پ ت کے بجائے ابجد ھوز حطی کلمن سعفص قرشت وغیرہ استعمال ہوتے ہیں
ا= 1
ب=2
ج=3
د=4
ھ=5
و=6
علی ھٰذالقیاس
ناموں کے عدد نکالنے ہوں تو یہی طریقہ استعمال ہوتا ہے۔