ابھی آنکھ پوری طرح کھولی بھی نہیں تھی لیکن یاد ہے کہ وارث ڈرامہ گھر میں چلا کرتا تھا۔ چاہے سفر کر رہے ہوں، کراچی میں ہوں، پشاور میں ہوں، جب وارث لگ جاتا تو سب کے سب ٹی وی کے آگے ہوتے۔ اسی کے ساتھ بچپن کی قدیم ترین یادوں میں سے ایک عمو جان کی ہے۔ عمو جان بینک میں ملازمت کرتے تھے، بہترین انگریزی...