فارسی اور عربی اشعار کی تشریح کو اس لیے ترجیح دی جاتی ہے کہ ہماری عالی قدر اسلاف نے ان زبانوں میں افکارِ عالیہ کا ایک بیش بہا خزانہ چھوڑا ہے اور پھر اس لیے بھی کہ آج کا دور اِن دو زبانوں سے بڑی حد تک نا آشنا ہو چکا ہے۔ اپنی تہذیب سے ذہنی رشتہ استوار رکھنے اور جدید نسل کو ماضی کی اقدار سے باخبر...