یوں آنسی میں ہمارا وقت ختم ہوا۔ آنسی شہر کے علاوہ ہم نے آنسی جھیل کے گرد دیگر شہر اور قصبے بھی دیکھے۔
اگلی صبح ہم ہوٹل میں ناشتے کے بعد پہاڑوں کی طرف روانہ ہوئے۔ کچھ ہی دیر کی ڈرائیونگ کے بعد ہمارے ارد گرد آلپس کے پہاڑ تھے۔ سوا گھنٹے بعد ہم شامونی پہنچے۔ وہاں ہوٹل ڈھونڈا اور چونکہ ابھی صبح تھی...