بیٹی لا ٹورنیٹ کی چوٹی سر کر کے واپس پہنچ چکی تھی۔ سمر سیشن کے دوران وہ ایک مقامی ہوسٹ فیملی کے ساتھ رہ رہی تھی۔ انہوں نے ہمیں شام ڈنر کے لئے دعوت دی تھی۔ ہم ان کے گھر پہنچے۔ میاں بیوی کو انگریزی نہیں آتی تھی۔ میری فرنچ بھی کافی کمزور ہے۔ بیٹی کو فرنچ آتی ہے اور ایک دوسری طالبہ کو جو وہیں رہ رہی...