نتائج تلاش

  1. کاشفی

    کسی نیزے پہ کوئی سر نہیں ہے - ملِک زادہ جاوید

    کتنے Hrs کا روزہ ہوتا ہے جناب۔۔19 ، 20 یہاں کا دورانیہ Hrs 15 ہے۔۔
  2. کاشفی

    کسی نیزے پہ کوئی سر نہیں ہے - ملِک زادہ جاوید

    شکریہ برادر! خوش و خرم رہیئے ہمیشہ۔۔رمضان کریم۔کتنے روزے ہوگئے؟
  3. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    زندگی تیرے دم قدم سے ہے زیست کا لطف تیرے غم سے ہے مجھ کو فردوس کی ضرورت کیا میری جنت تو تیرے دم سے ہے (جناب آنند موہن گلزار دہلوی)
  4. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حُسنِ توحید کا خزینہ ہیں، خاتمِ علم کا نگینہ ہیں ہر طرف تو خُدا کا جلوہ ہے، میرے دل میں شہ مدینہ ہیں (جناب آنند موہن گلزار دہلوی)
  5. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اب تمنّا نہ کوئی حسرت ہے، لطفِ ساقی، نہ جام، نہ مے کی جلوہ فرما ہوتم تصور میں، اب ضرورت نہیں کسی شے کی (جناب آنند موہن گلزار دہلوی)
  6. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُسے غرور بہت ہے امیر ہونے پر ہمیں بھی ناز ہے اپنے فقیر ہونے پر ضمیر رکھ کے حکومت سے کچھ نہ پاؤ گے خطاب ملتا ہے یہاں بےضمیر ہونے پر (ملِک زادہ جاوید)
  7. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُسے غریبی نے شاید بہت ستایا ہے منی پلانٹ کہیں سے چُرایا لایا ہے (ملِک زادہ جاوید)
  8. کاشفی

    کسی نیزے پہ کوئی سر نہیں ہے - ملِک زادہ جاوید

    غزل (ملِک زادہ جاوید) کسی نیزے پہ کوئی سر نہیں ہے شجاعت سے بھرا لشکر نہیں ہے پُرانے لوگ اُکساتے ہیں ورنہ نئی نسلوں میں بالکل شر نہیں ہے سبھی گملے اُٹھا لایا ہوں گھر میں مجھے اب موسموں کا ڈر نہیں ہے بہت کچھ تجھ میں ہے جاوید لیکن تو اپنے باپ سے بہتر نہیں ہے
  9. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیا دُکھ ہے سمندر کو، بتا بھی نہیں سکتا آنسو کی طرح آنکھ تک آ بھی نہیں سکتا تو چھوڑ رہا ہے تو خطا اس میں تیری کیا ہر شخص میرا ساتھ نبھا بھی نہیں سکتا ویسے تو ایک آنسو ہی بہا کر مجھے لے جائے ایسے کوئی طوفان، ہلا بھی نہیں سکتا (وسیم بریلوی)
  10. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    محبت میں بچھڑنے کا ہُنر سب کو نہیں آتا کسی کو چھوڑنا ہو تو ملاقاتیں بڑٰی کرنا (وسیم بریلوی)
  11. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نہیں چلنے لگی یوں میرے پیچھے یہ دنیا میں نے ٹھکرائی بہت ہے (وسیم بریلوی)
  12. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اکیلے ہوں تو کیسی محفلوں کی یاد آتی ہے مگر محفل میں جاتے ہیں تو تنہاہی ستاتی ہے کوئی رشتہ بنا کر مطمئن ہونا نہیں اچھا محبت آخری دم تک تعلق آزماتی ہے (وسیم بریلوی)
  13. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ سوچ کر کوئی عہدِ وفا کرو ہم سے ہم اک وعدے پر عمرے گزار دیتے ہیں (وسیم بریلوی)
  14. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بگڑنا بھی ہمارا کم نہ جانو! تمہیں کتنا سنبھلنا پڑ رہا ہے (وسیم بریلوی)
  15. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رات بھر شہر کی دیواروں پہ گرتی رہی اُوس اور سورج کو سمندر سے ہی فرصت نہ ملی (وسیم بریلوی)
  16. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اگر ہواؤں سے لڑنا اِنہیں نہیں آتا تو پھر لڑائی چراغوں میں ہونے لگتی ہے (وسیم بریلوی)
  17. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کہاں قطرے کی غمخواری کرے ہے سمندر ہے، اداکاری کرے ہے کوئی مانے نہ مانے اُس کی مرضی مگر وہ حکم تو جاری کرے ہے نہیں لمحہ بھی جس کی دسترس میں وہ ہی صدیوں کی تیاری کرے ہے (وسیم بریلوی)
  18. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سکوتِ گورِغریباں کو توڑ جاتا ہے دِیا جلا کے یہاں کون چھوڑ جاتا ہے (وسیم بریلوی)
  19. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ایک بگڑٰی ہوئی اولاد بھلا کیا جانے کیسے ماں باپ کے ہونٹوں سے ہنسی جاتی ہے (وسیم بریلوی)
  20. کاشفی

    تاسف مغل بھائی کی نانی محترمہ کا انتقال

    انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ رب العزت مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔۔آمین
Top