ملتِ واحدہ کو حصوں بخروں میں تقسیم کرنے کاقبیح عمل منصب اور حکومت کے حریص لوگوں کے ہاتھوں انجام پاتا رہا۔ عہدے کی حرص میں مبتلا حاکمِ وقت بھی ہوسکتا ہے اور کسی جماعت کا عہدیدار بھی۔ ملت کو فرقوں اور جماعتوں میں تقسیم کرنے کا عمل بہت ہو چکا ،اور اس کی پاداش میں ملتِ اسلامیہ نے ذلت اور نکبت کا بار...