مولانا کی زبان توکچھ زیادہ ہی معرب اور مفرس تھی۔کون سمجھتا؟ مگرآج تو ’’معرب‘‘ اور’’مفرس‘‘ جیسے الفاظ سمجھنے والا بھی اگرکوئی ملے گا تو چراغ لے کر ڈھونڈنے سے ملے گا۔مولانا الطاف حسین حالیؔ کے زمانے کی عربی وفارسی توکیا آج اس ملک میں اس ملک کی مروجہ زبان لکھنے، پڑھنے، بولنے اور سمجھنے والے بھی خال...