قوم مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کرے........ وزیراعلیٰ بلوچستان

فلک شیر

محفلین
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ زلزلے کے باعث ہلاکتیں اور نقصان بڑھنے کاخدشہ ہے لہٰذا قوم اس مرحلے میں اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی دل کھول کرمدد کرے۔

برطانیہ کا دورہ مختصرکرکےوطن واپس پہنچنے کے بعد کوئٹہ ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ قوم کو چاہئے کہ وہ مصیب کی اس گھڑی میں اپنے بہن بھائیوں کو تنہا نہ چھوڑیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ ہم عالمی برادری سے بھی اپیل کریں وہ بھی مشکل کی اس گھڑی میں ہماری مدد کرے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے باعث اب تک 330 ہلاکتیں ہوچکی ہیں تاہم خدشہ ہے کہ زلزلے کے باعث ہلاکتیں اور نقصان مزید بڑھ سکتا ہے۔
ربط
 

حسینی

محفلین
زلزلہ زدگان کی مدد کرنا یقینا ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔۔۔۔۔۔ اور سب سے پہلے حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے۔۔

لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ۔ ۔ ۔ مدد کرنے والوں پر تو گولیاں برسائی جا رہی ہیں۔۔۔ اور امداد لینے والے بھی سہمے ہوئے ہیں کہ اگر امداد لیں گے تو ڈر یہ ہے بعد میں بلوچ علیحدہ پسند ان کو نشانہ بنائیں گے۔۔۔
 
Top