نتائج تلاش

  1. رانا

    پانچویں سالگرہ اردو محفل کی پانچویں سالگرہ کی تیاریاں: آپ کی تجاویز و آراء

    چلیں نبیل بھائی آپ کی گذشتہ خدمات کو یاد کرتے ہوئے آپ کے متعلق فرمان شاہی واپس لیا جاتا ہے۔:) (آخر سالگرہ کا کیک بھی تو کھانا ہے نا آپ سے)۔ اب تو واقعی نکال دینا چاہئے۔ آپ کو:)۔ کیونکہ آپ کے پیغام کے بعد میں نے اپنا پیغام غور سے پڑھا تو مجھے ایک سے زائد کیڑے نظر آئے جنکہ آپ کو صرف ایک...
  2. رانا

    قلم ہو تیغ ہو تیشہ کہ ڈھال مت چھینو - وصی شاہ

    شکریہ وارث بھائی۔ مجھے بھی غزل پڑھتے ہوئے آخری شعر کچھ ایسا ہی لگا جیسے اچھے بھلے دھاری دار تیندوے پیدا ہوتے ہوتے اچانک کوئی سیاہ تیندوا پیدا ہوجائے۔:)
  3. رانا

    پانچویں سالگرہ اردو محفل کی پانچویں سالگرہ کی تیاریاں: آپ کی تجاویز و آراء

    آپ کی بات ٹھیک ہے لیکن اگر یہ ڈرامہ ایسا ہی ہو جیسا کہ عام دھاگے چل رہے ہیں۔ یعنی ضروری نہیں کہ ڈرامے کا سارے کردار ایک وقت میں محفل میں موجود ہوں۔ جو موجود ہے وہ اپنا مکالمہ ادا کردے اور جب کوئی دوسرا محفل میں آئے گا تو اگر مناسب سمجھے گا تو بیچ میں ٹانگ اڑا دے گا۔:)
  4. رانا

    پانچویں سالگرہ اردو محفل کی پانچویں سالگرہ کی تیاریاں: آپ کی تجاویز و آراء

    اوراب ایک انتہائی اہم اور سنجیدہ قسم کی تجویز جس پرعمل کرنے سے محفل کو ساڑھے تیرہ چاند لگ سکتے ہیں۔ تجویز یہ ہے کہ ہر بڑے اور کامیاب ادارے کی طرح محفل کے ممبران کی چھانٹی کی جائے اور کچھ ممبران کو محفل سے فارغ کردیا جائے۔;) اب سوال یہ ہے کہ فارغ کیوں کیا جائے تو وجہ یہ کہ ہر کامیاب ادارے کے...
  5. رانا

    پانچویں سالگرہ اردو محفل کی پانچویں سالگرہ کی تیاریاں: آپ کی تجاویز و آراء

    ایک تجویزمیں بھی دے دیتا ہوں بڑی عجیب سی ہے لیکن اس لئے شئیر کررہا ہوں کہ شائد اس دیکھ کر کسی کے ذہن میں کوئی اور خیال کوند پڑے۔ تجویز یہ ہے کہ سالگرہ کے موقع پرمحفل میں ایک آن لائن ڈرامہ اسٹیج کیا جائے۔ اس کے مختلف طریقے ہوسکتے ہیں۔ مثلاً ڈرامے کا ایک عنوان رکھ دیا جائے اور اس میں مختلف...
  6. رانا

    شہاب نامہ سے (میرے پسندیدہ) اقتبا سات

    عائشہ جی آپ تو ڈر کے مارے غائب ہی ہوگئیں اس دھاگے سے:) اقتباسات ہی شئیر کرنا چھوڑ دیئے آپ نے۔ بھئی اقتباسات شئیر کرتی رہیں کیونکہ اقتباسات مجھے بھی بہت پسند ہیں۔ اب جلدی سے کوئی اقتباس ڈال دیں یہاں انتظار میں ہے سارا جہاں۔ اب آپ یہاں سے غائب ہوئیں تو اچھا نہیں ہوگا فوراً سے پہلے مجھے یہاں کچھ...
  7. رانا

    سوال گندم اور جواب میں چنے"

    دودھ کے خلاصے میں پانی ملاتے ہیں۔ س) ہیر نے رانجھے سے محبت کی اور سب کی ہمدردیاں سمیٹ کر امر ہوگئی۔ آجکل ایسا کیوں نہیں ہوتا؟
  8. رانا

    قلم ہو تیغ ہو تیشہ کہ ڈھال مت چھینو - وصی شاہ

    قلم ہو تیغ ہو تیشہ کہ ڈھال مت چھینو کبھی کسی سے کسی کا کمال مت چھینو خوشی اسی میں اگر ہے تو ہر خوشی لے لو یہ دکھ یہ درد یہ حزن و ملال مت چھینو اسی خلش کے سبب پھر مجھے ابھرنا ہے خدا کے واسطے عہد زوال مت چھینو میں چھوڑ سکتا نہیں ساتھ استقامت کا مری اذان سے جوش بلال مت چھینو ابھی...
  9. رانا

    اس کا گلہ نہیں کہ دُعا بے اثر گئی - تلوک چند محروم

    بہت عمدہ غزل ہے۔ اس کا گلہ نہیں کہ دُعا بے اثر گئی اک آہ کی تھی وہ بھی کہیں جا کے مر گئی بہت خوب۔ شکریہ کاشفی صاحب۔
  10. رانا

    چُھپ کے دنیا سے سوادِ دلِ خاموش میں آ - آنند نرائن ملاّ

    اتنی اچھی غزل شئیر کرنے پر شکریہ۔
  11. رانا

    سوال گندم اور جواب میں چنے"

    جب راوی نے پانی کو الوداعی پارٹی دی۔ س) الوداعی پارٹی ہمیشہ جانے والے کو ہی کیوں دی جاتی ہے؟
  12. رانا

    تعارف عثمان کا تعارف

    خوش آمدید عثمان صاحب۔ امید ہے کہ میری طرح آپ کو بھی محفل بہت پسند آئے گی۔
  13. رانا

    “شہاب نامہ“ کی حقیقت

    میرا خیال ہے کہ یہ نیا دھاگہ بھی ناانصافی کا شکار ہونے لگا ہے۔ دھاگے کا عنوان تو ہے "شہاب نامہ کی حقیقت" جس پر سیرحاصل بحث ہوچکی ہے اور دونوں طرف کے موقف پوری وضاحت کے ساتھ پیش ہوچکے ہیں اب اگر مزید بحث کی گئی تو وہ بحث برائے بحث کے زمرے میں آجائے گی اور دھاگے کا عنوان بھی اس کا متحمل نہیں ہوسکے...
  14. رانا

    “شہاب نامہ“ کی حقیقت

    قرآن سے جنات کا ثبوت ملتا ہے اس سے تو میں نے انکار ہی نہیں کیا۔ اسلامی تاریخ کی اگر آپ بات کرتے ہیں تو اسلامی تاریخ سے آپ صرف قصے ہی نقل کر سکتے ہیں وہ قصے بجائے خود ثبوت کے محتاج ہیں نہ کہ انہی قصوں کو آپ ثبوت کے طور پر پیش کردیں۔ شہاب نامہ بھی تو ایک مسلمان کی مرتب کردہ تاریخ ہی ہے نا تو کیا...
  15. رانا

    “شہاب نامہ“ کی حقیقت

    میری اس بات سے غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے اس لئے مناسب سمجھا کہ اسکی کچھ وضاحت کردوں مبادا کہیں کوئی اس پرعمل کرنا شروع کردے اور کتابوں کے ایک دو اقتباسات پڑھ کر تبصرہ کرنا شروع کردے اورپھر شرمندگی اٹھا کر مجھے کوسنا شروع کردے:) کسی کتاب پر کئی طرح سے رائے رکھی جاسکتی ہے اور کئی پہلوؤں سے تبصرہ...
  16. رانا

    “شہاب نامہ“ کی حقیقت

    جزاک اللہ۔ دیکھا شمشاد بھائی دھاگہ آپ نے شروع کیا اورلگ گیا میرے نام پر:) جناب آپ بحث کے آغاز میں غالباً موجود نہیں تھے ورنہ یہ اعتراض نہ اٹھاتے۔ میں نے شہاب نامہ نہیں پڑھا اسکے باوجود اگر میں ازخود اس نام کا دھاگہ شروع کرتا اور بحث کا آغاز کرتا تو واقعی اخلاقی طور پر بھی اور اصولی طور پر بھی...
  17. رانا

    “شہاب نامہ“ کی حقیقت

    بہت شکریہ وارث بھائی۔ صرف اتنی وضاحت کرنے کی اجازت چاہتا ہوں کہ میں شہاب نامہ کی ادبی حیثیت سے اس پر معترض نہیں ہوں صرف اس میں بیان کردہ تاریخی واقعات کی طرف اشارہ ہے۔ آپ کی بات بالکل درست ہے۔ جزاک اللہ۔
  18. رانا

    “شہاب نامہ“ کی حقیقت

    یہ تو درست ہے کہ قرآن شریف سے جنات کا وجود ثابت ہے لیکن ظاہر ہے جن عربی کا لفظ ہے اس کے مطلب دیکھنے کے لئے عربی ہی کی لغات سے رجوع کرنا چاہئے نہ کہ قرآن میں بیان کردہ جن کو ہم اردو والا جن سمجھ لیں جو ایسی اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتے ہیں کہ نلکوں سے پانی کی جگہ خون جاری کردیں، دروازے دھڑدھڑا کر بچوں...
  19. رانا

    سوال گندم اور جواب میں چنے"

    توڑ کے۔ ش) مارشل لاء اور مارشل آرٹ میں کیا فرق ہے؟
Top