بس یہی ایک بات بری ہوئی کہ جانے کا وقت بھی وہی جو آنے کا تھا۔
کسی کو کیا معلوم کہ کون سے زخم ہرے ہو جاتے ہیں اس بات سے۔
بھیا کی یاد آتی ہے۔ ان کے جنم دن کی تاریخ اور وفات کی تاریخ ایک تھی۔
خوش رہئیے آباد رہئیے
محفل پہ بہت کم لوگ تھے جب ہمارا اس محفل پہ آنا ہوا۔ بس تذکرہ ہی سنا تھا کہ پرانے وقتوں میں بہت رونق ہوا کرتی تھی پھر نجانے کیسے زیادہ تر لوگ ادھر ادھر ہو گئے۔
جو بھی لوگ ہمارے وقت میں موجود تھے، ان کی موجودگی نے محفل کو آباد رکھنے کی بھرپور کوشش کی۔ اور ہمیں ہمیشہ یہی...