یہ کیا ہورہا ہے سکول میں ۔ آرام سے بیٹھیں سب کے سب۔ اور سبق یاد کریں
اچھا یہ بتایئں کہ اس شعر میں مجنون کیا لکھ رہا تھا۔ اور استاد کون ہے:
فنا "تعلیمِ درسِ بے خودی" ہوں اُس زمانے سے
کہ مجنوں لام الف لکھتا تھا دیوارِ دبستاں پر
بابا بھی نا بس! کیا ہوا اگر پانی زیادہ پڑ گیا تھا شوربے میں ۔ اور گوشت زیادہ پکا تو اس میں میرا کیا قصور۔ آج چولہے کی گرمی کے ساتھ موسم کی گرمی بھی مل گئی تھی :?
ارے آپ کو کیسے پتہ۔۔
پتہ ہے آج جب میں نے جب بابا کے سامنے کھانا رکھا تو اس نے کہا “ نیکر ہوگی گھر میں؟“
میں نے کہا “ اب اتنی بھی گرمی نہیں کہ نیکر پہن کر کھانا کھایا جائے“
اس نے کہا نہیں ، بس شوربے میں اترنا تھا۔ گوشت تلاش کرنے :roll:
کاش میرے پر ہوتے اور میں بغیر ویزے کے آسکتی حیدر آباد۔ دعوت کھانے نہیں۔ بلکہ آپ سے ملنے۔
میں ایسا کرتی ہوں کہ آج بریانی پکا کر دو پلیٹوں میں ڈال کر دونوں سے کھاؤنگی ۔ اور سمجھونگی کہ دوسرا پلیٹ آپ نے کھایا ہے۔ :lol:
جی ہاں سیدو بابا کا مزار ہے جو ریاست سوات کے بانی عبد الودود بادشاہ صاحب کے دادا تھے۔ انہیں کے نام پر سیدو شریف نام پڑا اس گاؤں کا۔ اور کس چارپائی کی بات کررہے ہیں۔ میں نے تو نہیں سنا ۔
فضا گٹ مینگورہ کا ہی حصہ ہے جو کہ دریائے سوات کے کنارے بنایا گیا ایک پارک ہے۔
آثار قدیمہ چند نہیں لا...