نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُس ایک شکل میں، کیا کیا نہ صُورتیں دیکِھیں نِگار تھا، نظر آیا نِگارخانہ وہ ۔۔۔۔ فراز، خواب سی غفلت دِکھائی دیتی ہے جو لوگ جانِ جہاں تھے ہوئے فسانہ وہ احمد فراز
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جو ہو سکے تو اِس ایثار پر نگاہ کرو ہماری آس جہاں کو، تمھاری آس ہمیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈبو چکا ہے اُمنگوں کو جس کا سنّاٹا بلا رہا ہے اُسی بزم سے قیاس ہمیں احمد ندیم قاسمی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اپنی رُسوائی، تِرے نام کا چرچا دیکھوں اِک ذراشعرکہوں اور میں کیا کیا دیکھوں نیند آجائے تو کیا محفلیں برپا دیکھوں آنکھ کھُل جائے تو تنہائی کا صحرا دیکھوں پروین شاکر
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    راندہِ ہر فصلِ گُل ہم کب نہ تھے، جو اب ہوئے سُنتے ہیں یاروں کو یہ موسم بھی راس آیا بہت سُرُور بارہ بنکوی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اور کوئی دَم کی ہے مہماں گزر جائے گی رات ڈھلتے ڈھلتے آپ اپنی موت مرجائے گی رات زندگی میں اور بھی کچھ زہر بھرجائے گی رات اب اگر ٹھہری، رگ و پے میں اُترجائے گی رات سُرُور بارہ بنکوی
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ عشق نہیں آساں، اِتنا ہی سمجھ لیجے اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے یہ حُسن وجمال اُن کا، یہ عشق وشباب اپنا جینے کی تمنّا ہے، مرنے کا زمانہ ہے جگرمُرادآبادی
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شمْع گُل ہوگئی، تارے بھی قمر ڈوب گئے کوئی مُونِس نہ رہا اب شبِ تنہائی کا قمرجلالوی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عجب نہیں جو محبت مری سرشت میں ہے یہی شرار نہاں روحِ سنگ وخشت میں ہے نہ بجلیوں کوخبر ہے نہ خوشہ چیں کو پتہ کہ اِک نہال تمنّا ہماری کشت میں ہے سیّدعابدعلی عابد
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جبینِ تمنّا کی تابانیاں ہیں کہ دل میں ابھی تک پُرافشانیاں ہیں نہ جینا ہے مشکل محبت میں عابد نہ یہ ہے، کہ مرنے میں آسانیاں ہیں سیّدعابدعلی عابد
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُس کی پائل اگر چھنک جائے گردشِ آسماں ٹھٹھک جائے ہائے اُس مہ جبیں کی یاد عدم جیسے سینے میں دم اٹک جائے عبدالحمیدعدم
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جس سے کيا ہے آپ نے اقرار جی گيا جس نے سنا ہے آپ سے انکار مرگيا کس بيکسی سے داغ نے افسوس جان دی پڑھ کر ترے فراق کے اشعار مرگيا داغ دہلوی
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اِس انجمن میں عزیزو! یہ عین ممکن ہے ہمارے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہے آغا شورش کاشمیری
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ قریب آنا بھی چاہے اور گُریزاں بھی رہے اُسکا یہ پِندارِ محبُوبی مُجھے بھایا بہت کِتنی یادیں، کِتنے منظر آبدِیدہ ہوگئے جب بھی تنہا آئینہ دیکھا، وہ یاد آیا بہت سُرُور بارہ بنکوی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    غرُور اپنی صُورت پہ یوں کب اُنھیں تھا مِرے عشقِ رُسوا کو اختر دُعا دیں اختر شیرانی
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وحشت کا اثر خواب کی تعبیر میں ہوتا اِک جاگنے والا مِری تقدیر میں ہوتا اِک عالمِ خُوبی ہے میّسر، مگر اے کاش اُس گُل کا علاقہ، مِری جاگیر میں ہوتا افتخارعارف
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کسی کی یاد میں اِتنا نہ رو، ہُوا سو ہُوا کہ دل گنْوا کے اب آنکھیں نہ کھو، ہُوا سو ہُوا کوئی اُسے نہ سُنائے ہمارا حالِ خراب مبادہ اُس کو بھی افسوس ہو، ہُوا سو ہُوا احمد فراز
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ولی بھی، رند بھی، شاعر بھی، کیا نہیں اقبال حساب ہے کوئی کم بخت کے کمالوں کا علامہ محمد اقبال
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میں سمجھ گیا وہ ہیں بے وفا مگر اُن کی راہ میں ہُوں فِدا مُجھے خاک میں وہ مِلا چکے، مگر اب بھی دل میں غُبار ہے اکبر الٰہ آبادی
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جادُو ہے یا طِلسْم تُمھاری زبان میں تم جُھوٹ کہہ رہے تھے، مجھے اعتبارتھا بیخود دہلوی
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آیا، جوتذکرے میں جہنّم کے میرا نام حُوروں کو آرزُوئے مُلاقات ہوگئی سراج الدین ظفر
Top