نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تشبیہہ دے کے قامتِ جاناں کو سَرْو سے اونچا ہرایک سَرْو کا قد ہم نے کر دیا سراج الدین ظفر
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حالِ دل کہہ دیں کسی سے، بارہا سوچا مگر اِس اِرادے کو ہمیشہ مُلتوی کرتے رہے خود کو دیتے بھی رہے ترکِ تعلّق کا فریب اور درپردہ ، کسی کو یاد بھی کرتے رہے اقبال عظیم
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تاکیدِ ضبْط ، عہدِ وفا، اذنِ زندگی کتنے پیام اِک نگہہ مُختصر میں ہیں اقبال عظیم
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ماضی شریکِ حال ہے، کوشِش کے باوجود دُھندلے سے کچھ نقُوش ابھی تک نظر میں ہیں لِلہ اِس خلُوص سے پُرسِش نہ کیجئے طُوفان کب سے بند مِری چشمِ ترمیں ہیں اقبال عظیم
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    فسانہ اُن کی نِگاہوں کا کیا کہُوں ماہر ابھی وہ تِیر کلیجے میں پائے جاتے ہیں ماہرالقادری
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نِگاہ مِلتے ہی ماہر میں ہوگیا غافل پھر اُس کے بعد کو کیا کچھ ہُوا، خدا معلوم ماہرالقادری
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    روئیں نہ ابھی اہلِ نظر حال پہ میرے ہونا ہے ابھی مجھ کو خراب اور زیادہ آوارہ ومجنُوں ہی پہ موقوف نہیں کچھ مِلنے ہیں ابھی مجھ کو خطاب اور زیادہ اسرارالحق مجاز
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پاسِ دل، پاسِ وفا، جذبۂ ایماں ہونا آدمیّت ہے یہی اور یہی انساں ہونا زندگی کیا ہے، عناصر میں ظہورِ ترتیب موت کیا ہے، اِنھی اجزا کا پریشاں ہونا چکبست
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اب کے تو شام غم کی سیاہی کچھ اور ہے منظور ہے تجھے مرے پروردگار کیا دُنیا سے لے چلا ہے جو تُو حسرَتوں کا بوجھ کافی نہیں ہے سر پہ گُناہوں کا بار کیا چکبست
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیسا ہَوائے حِرص میں برباد ہے بشر سمجھا ہے زندگی کو یہ مُشتِ غُبار کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ انساں کے بُغض وجہل سے دُنیا تباہ ہے طُوفاں اُٹھا رہا ہے یہ مُشت غُبار کیا چکبست
  11. طارق شاہ

    اقبال یہ کون غزل خواں ہے پُر سوز و انشاط انگیز

    بہت خوب صاحب! تشکّر شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رعنائیِ خیال کو ٹھہرا دیا گناہ! زاہد بھی کس قدر ہے مذاقِ سُخن سے دُور حسرت موہانی
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم کب کے چل بسے تھے پر اے مژدۂ وصال کچھ آج ہوتے ہوتے سرانجام رہ گیا خواجہ میر درد
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نہ ہُوا، پر نہ ہُوا میر کا انداز نصیب ! ذوق یاروں نے بہت زور غزل میں مارا شیخ محمد ابراھیم ذوق
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کس صنم کی بندگی میں بُت پرستی چھوڑ دی ہو گئی مومِن کی سی کیوں دین داری آپ کی مومن خاں مومن
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ محل کی چھت پہ جو چاند ہے، خُدا جانے کاہے کو مانْد ہے یہ طِلسْم ہے کسی حُسن کا، یا مِری نظر ہے تھکی ہوئی بیکل اتساہی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مت پُوچھ کہ ہم ضبط کی کِس راہ سے گُزرے یہ دیکھ کہ تُجھ پر کوئی اِلزام نہ آیا مصطفیٰ زیدی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہوئی ہے جوشِ گل سے جوشِ وحشت اِس قدر پیدا کہ ہر موجِ ہوا پہنے ہوئے زنجیر پھرتی ہے بہادر شاہ ظفر
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اب ہوچکی ہے جرم سے زائد سزائے دل جانے دو، بس معاف بھی کردو خطائے دل ہر ہر ادا بُتوں کی ہے قاتل برائے دل آخر کوئی، بچائے تو کیونکر بچائے دل خواجہ عزیزالحسن مجذوب
  20. طارق شاہ

    مجذوب رہنے دو چپ مجھے نہ سنو ماجرائے دل۔ خواجہ عزیز الحسن مجذوب

    کیا ہی خوب ہے صاحب ! تشکّر شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں
Top