ہاں سن لیں سب ۔ مگر ہم بھی بقول غالب۔
تا کرے نہ غمازی کرلیا ہے دشمن کو
دوست کی شکایت میں ہم نے ہمزباں اپنا
سب کو ہمنوا بنادیا ہے۔ نادانوں کی بات کا کیا اعتبار
بہت اچھا کیا ۔ بہت ہی اچھا کیا ۔ غالب کا ایک شعر بہت دنوں سے ذہن میں تھا۔ لکھنے کا موقع ہی نہیں مل رہا تھا۔
تھینک یو آپ نے آج موقع فراہم کردیا ۔ عرض ہے
فائدہ کیا؟ سوچ، آخر تو بھی دانا ہے اسد
دوستی ناداں کی ہے، جی کا زیاں ہوجائے گا
:P
میں آپ سے اتفاق نہیں کرتی۔ ضروری نہیں کہ سوالات اتنے ہی اچھے ہوں جیسے جوابات۔
بس جواب دینے کا فن آنا چاہیے۔
ویسے آپ کے سکول والے استاد محترم تو میرے بھی روحانی استاد لگتے ہیں۔
یا کہیں پہلے جنم میں میں تو وہی استاد نہ تھی؟ :lol:
مش جی آگئیں مش جی آگئیں
ویلکم بیک سارہ۔ شکر ہے کہ آپ ٹھیک ہیں۔ پی سی اگر جان بحق بھی ہوجاتا تو نیا آجاتا۔
ویسے ہوا کیا تھا پی سی کو؟ میں تو اپنے پی سی کا خود ہی کافی شافی علاج کرتی ہوں