نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    ی،ہ،و کا کھیل- الٹی گنگا 19

    چہ حیرانی کہ آپ کی باتیں میٹھی ہوتی ہیں، ہماری بیگم کا زور آج کل ہمیں مختلف بلکہ انواع اقسام کی سحری کروانے پر ہے۔ نہاری، پائے ،انڈےمختلف صورتوں میں تیارکردہ۔ وغیرہ ، اب تک کوئی بھی سحری متوقع نہ ہونے پر بھی بری نہیں رہی، کبھی وقت ملا تو اس پر تفصیلا لکھوں گا، زیادہ تر لوگ سنا ہے انڈوں کا ناشتہ...
  2. طارق شاہ

    الف بے پے کا کھیل 60 ویں قسط

    ظاہر ہے کہ میری لمبی باتیں موضوع اورمیری حیات سے مشروط ہیں ، وگرنہ ط کے بعد ظ لکھنا کیا مشکل ہے مشکل پہ یاد آیا انسان کو کوئی بھی ایسا کام جو اس نے کیا نہ ہو مشکل ، اور اگر کسی کو کرتا ہوا بھی نہ دیکھا ہو تو مشکل ترین لگتا ہے اگر یہ سوچ کر کیا جائے کہ ہر کام میں اول ضرور ہے تو وہ کام مشکل ہوتے...
  3. طارق شاہ

    کلیات اصغر

    (٧٤) تم نے تو مُسکرا کے رگِ جاں بنا دیا آلامِ روزگار کو آساں بنا دیا جو غم ہُوا، اُسے غمِ جاناں بنا دیا میں کامیابِ دِید بھی، محرُوم دِید بھی جلوؤں کے اژدہام نے حیراں بنا دیا یُوں مُسکرائے، جان سی کلیوں میں پڑ گئی یُوں لب کشُا ہُوئے کہ گُلِستاں بنا دیا کچُھ شورشوں کی نذر ہُوا...
  4. طارق شاہ

    ی،ہ،و کا کھیل- الٹی گنگا 19

    خصوصیت کے ساتھ سحری میں لوگ لیا کھاتے ہیں، سُنا ہے کہ پنجاب بلکہ پاکستان کے بہت سے شہروں ،قصبوں میں پھینیاں دودھ کے ساتھ کھائیں جاتی ہیں ؟
  5. طارق شاہ

    الف بے پے کا کھیل 60 ویں قسط

    ضرور ذائقہ کے متعلق ہی ہوگا یوں کہنا کہ: ۔آہ ۔ وطن کی مٹی ۔ سنا ہے کچھ لوگ پکی ہوئی مٹی خرید کر کھاتے ہیں، واللہ عالم، اللہ کرے آپ کا سفر خوب اور خیر خیریت کا ہو ۔اور ربِ کریم آپ کو حفظ و امان میں رکھے
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دل کو لُبھائے رکھتے ہیں پردیس میں خلش نسبت سے اُن کی یاد ہمیں، مُدّتوں کے خواب شفیق خلش
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بے جگر سُونا پڑا تھا مُدّتوں سے میکدہ پھر وہ دریا نوش، رندِ تشنہ کام آ ہی گیا جگرمُرادآبادی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    صحبتِ رِنداں سے واعظ کچھ نہ حاصل کرسکا بہکا بہکا سا مگر طرزِ کلام آ ہی گیا جگرمُرادآبادی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اصغرغزل میں چاہیئے وہ موجِ زندگی جو حُسن ہے بُتوں میں، جو مستی شراب میں اصغر گونڈوی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میخانۂ ازل میں، جہانِ خراب میں ٹھہرا گیا نہ ایک جگہ اِضطِراب میں اصغر گونڈوی
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تا کجُا یہ سفرِ کور بہ دشتِ ظلمات ! صاف وتابندہ گمُاں ہے، نہ درخشندہ یقِیں رحم، اے مشعلۂ خضر و چراغِ منزل جوش اندھیرے میں نہ سر پھوڑ کے مر جائے کہیں جوش ملیح آبادی
  12. طارق شاہ

    کلیات اصغر

    (٧٣) بِکھرادیئے ہیں کچھ مہ و انجم جَواب میں میخانۂ ازل میں، جہانِ خراب میں ٹھہرا گیا نہ ایک جگہ اِضطِراب میں اُس رُخ پہ ہے نظر، کبھی جامِ شراب میں آیا کہاں سے نُور شبِ ماہتاب میں اقلیمِ جاں میں ایک تلاطم مَچا دِیا یُوں دیکھئے توکچُھ نہیں تارِ رُباب میں اے کاش میں حقیقتِ ہستی نہ...
  13. طارق شاہ

    کلیات اصغر

    (٧٢) اِک تازہ زندگی ہے ہراِک انقلاب میں موجوں کا عکس ہے خطِ جامِ شراب میں یا خُوں اُچھل رہا ہے رگِ ماہتاب میں باقی نہ تابِ ضبْط رہی شیخ و شاب میں اُن کی جَھلک بھی تھی، مِری چشمِ پُرآب میں کیوں شکوہ سنجِ گردشِ لیل و نہار ہُوں اِک تازہ زندگی ہے ہر اِک انقلاب میں وہ موت ہے کہ کہتے...
  14. طارق شاہ

    کلیات اصغر

    (٧١) ساغر بکف گِرے تو سنبھلنا نہ چاہیئے شکوہ نہ چاہیئے کہ تقاضا نہ چاہیئے جب جان پر بنی ہو تو کیا کیا نہ چاہیئے ساقی تِری نِگاہ کو پہچانتا ہُوں میں ! مُجھ سے فریبِ ساغرومینا نہ چاہیئے یہ آستانِ یار ہے، صحنِ حرَم نہیں! جب رکھ دِیا ہے سر تو اُٹھانا نہ چاہیئے خود آپ اپنی آگ میں جَلنے...
  15. طارق شاہ

    ی،ہ،و کا کھیل- الٹی گنگا 19

    سرِ شام سو جانے سے بھی تو وقت کا زیاں ہوتا ہے اوروقت کی کمی کا گلہ رہتا ہے
  16. طارق شاہ

    الف بے پے کا کھیل 60 ویں قسط

    دیدۂ وا سے زمانے کا چلن دیکھ رہے ہیں، اور خیریت سے ہیں
  17. طارق شاہ

    الف بے پے کا کھیل 60 ویں قسط

    پس یہ ٹرین ائرکنڈیشن اور ایکسپریس ہیں، بیچ میں ایک آدھ جگہ ہی رکتی ہے اور ہر نشست کے پاس الیکٹرک آ و ٹ لیٹ ، چائے فری ہے ساتھ میں بسکٹ اور فروٹ بھی اگر چاہیں تو شاید کرایہ میں اس کا بات کا خیال رکھا گیا ہو دونوں طرف پنجاب کے مشہور سرسوں کے کھیت بھی بہت ہیں
  18. طارق شاہ

    الف بے پے کا کھیل 60 ویں قسط

    ایک اور بات خاص طور سے نوٹ کرنے جیسی ہے کہ امرتسر میں زیادہ تر رکشہ میں لائٹ نہیں کام کرتے ہے یعنی رکشے کی بتیاں یا تو ٹوٹی ہوئی ہیں یا بلب نہیں وجہ پوچھنے پر اکثر سردار صاحبوں نے کہا کہ ہم تو دن دن کو ہی رکشہ چلاتے ہیں، جبکہ کئی مرتبہ اپنے ہوٹل سے جو سٹیشن کے قریب ہے سے دربار گولڈن ٹمپل جانا...
  19. طارق شاہ

    الف بے پے کا کھیل 60 ویں قسط

    ہاں ، کیونکہ لاہور سے امرتسر پھر وہاں ایک آدھ دن رکنے کے بعد دہلی ۔۔وہ بھی خصوصی ٹرین میں! جس میں ہر چار چھ مسافر پر ایک مستعد سرور ۔ چائے آپ جتنی بار چاہیں گے مل جائے گی
  20. طارق شاہ

    ی،ہ،و کا کھیل- الٹی گنگا 19

    ضرور ایسا ہی ہوگا، الله سب کو اپنے حفظ اور امان میں رکھے
Top