ہم بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیتے ہیں۔
بھئی ظفری کے شگفتہ انداز تحریر کے تو ہم 3 سال سے قائل ہیں۔ مگر موضوع کچھ ایسا منتخب کرتے ہیں ، کہ بقول غالب
خاموشی ہی سے نکلے ہے جو بات چاہیے
عبادلہ عبد اللہ کی جمع ہے۔ در اصل ان سے مراد ۔۔ ابن مسعود، ابن عمر مراد ہیں دو اور بھی ہیں مگر اس وقت نام ذہن سے اتر گئے ہیں۔ عموما عبادلہ اربعہ یعنی چار عبد اللہ کہلات ہیں۔ رضی اللہ عنہم
ہے ہے خدا نہ کرے اپنے پیر و مرشد کے خلاف کوئی سازش میں شریک ہوں۔ اس حقیر کو یہ جان کر ذہنی اذیت ہوئی کہ مرید پور کے پیر سے نسبت دی جا رہی ہے۔ ارے مرید پور کے پیر کی بدقسمتی یہ تھی کہ تقریر والا رقعہ کھو گیا تھا۔ آپ تو ماشاء اللہ لاکھوں میں ایک ہیں۔ آپ تو فی البدیہہ دو غزلے سہ غزلے "سہہ" لیتے...
ہم تو زندہ پیروں پریقین رکھتے ہیں۔ میرا پیر محترم جناب محمد وارث عفی عنہ متخلص بہ اسد ہے ۔ اب بات واضح ہو گئی ہو گی۔
ویسے مجھے قبلہ پیر کے چیلوں سے بھی عقیدت ہے;)