بھئی، ہم بھی ڈانٹ کھا کر سدھرے ہیں، کوئی مسئلہ نہیں۔ اس لڑی میں ہم پاکباز بن گئے ہیں، کسی اور میں ڈانٹ کھا رہے ہوں گے۔ بندہ بشر تو یوں بھی خطا کا پتلا ہے۔
آپ سید بادشاہ ہیں، آپ کا کون مذاق اڑا سکتا ہے۔ بھیا کا معاملہ ہمارے علم میں ہے اور جس قدر وہ مظلوم ہیں، ہم اس معاملے سے آگاہ ہیں۔ آپ کے تیکھے وار سے وہ آج تک بچ نہ پائے، سو اُن کی کیا مجال کہ آپ کی شان میں گستاخی کا تصور بھی کریں۔ :)
کس قدر گہرا مشاہدہ ہے، ما شاء اللہ۔ :) ابن انشاء کے نام سے کیوں کر نہ چلے گی کہ اس نظم میں کہیں نہ کہیں اُن کا رنگ موجود ہے۔ معلوم نہیں، یہ آپ کے لیے اعزاز کی بات ہے یا ابن انشاء کے لیے! :)