شعر بھی کلام ہی ہے اور کلام کے متعلق یہی ہے کہ عمدہ انداز میں بات کہی جائے تو میرے خیال میں دینی لحاظ سے بھی شعر کے لیے یہی اصول ہے۔
دیکھا جائے تو یہ فطری بات ہے کہ شاعروں کے ہاں مبالغہ آمیزی پائی جاتی ہے، اور بسا اوقات قافیہ ردیف کی پیروی کرتے ہوئے شاعر ادھر اُدھر بھٹک بھی جاتے ہیں۔ حقیقی...