مالکی صاحب ، اردو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید آپ کی یہ غزل دیگر دو فورمز بشمول بزمِ اردو انجمن میں بھی پڑھنے کا شرف حاصل رہا ہے۔ سرور عالم راز صاحب یہاں بھی کرم فرماتے ہیں ۔ کسی بھی نوع کی مدد درکار ہو تو حکم کیجے گا۔ فی الوقت رسید حاضر ہے ، انشا اللہ بشرطِ فرصت حاضر ہوتا ہوں۔۔ آپ سے گزارش...
اللہ آج کے دن کو اچھا کرے ، وہ سب معاملات آسان کرے جنہوں نے راتوں کی نیند اڑا دی ہے ۔۔
خدا ان زمینی فاصلوں کو ختم کردے ۔۔ کاش پر ہوتے اور میں اڑ کر چلا جاتا یہاں سے بہت دور بس وہیں رہتا ۔۔ اٰمین ۔۔
جیتی رہو گڑیا رانی میرے اوتار کے نیچے جو میرا نام لکھا ہے اسے کاپی پیسٹ کردیا کریں تو خود ٹیگ شامل ہوجاتا ہے۔۔۔
لیجے میں اسی عمل کو دہراتا ہوں : م۔م۔مغل
نہیں گڑیا رانی ایسا تو نہیں ۔ بس انسان ہوں ناں تو بہت سے عوامل طبعیت پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔۔
وقت گزاری کو محفل میں آ تو جاتا ہوں مگر ہمّت نہیں ہوتی ۔۔ یوں سمجھ لیں کہ یہ میں نہیں میرا بھوت ہوتا ہے محفل میں۔۔
میرے یومِ پیدائش پر :
فلم : جاگ اٹھا انسان
بول : دنیا کسی کے پیار میں جنّت سے کم نہیں
گلوگار: مہدی حسن خاں صاحب
میرے حوالے سے تاحال یہی درست ہے ۔۔۔
شمشاد بھائی اور فاتح بھائی کو منسلک کرتا ہوں۔
میں سانسوں ، نبضوں اور وقت کے تھمنے کا کہہ رہا ہوں شمشاد بھائی ۔۔۔
جانے کیوں بیٹھے بیٹھے آنکھیں بھیگ جاتی ہیں ۔۔۔
میری آج کی کسی پوسٹ کا کوئی دوست برا نہ منائے میں شاید وقت کاٹنے کو ہی آیا ہوں ۔۔
جی شمشاد بھائی ، وگرنہ کل طے تھا کہ محمد امین میاں کے ساتھ حافظ سمیع اللہ آفاقی بھائی کی عیادت کو جانا ہے ۔
یہ تو نصیب جاگ گئے کہ میر انیس بھائی اور محمد خلیل الرحمٰن صاحب سے بھی ملاقات ہوگئی ۔۔
اور ان ہر دو صاحبان کی بھی ایک دوسرے سے۔۔
سیدہ سارا غزل بہنا آپ کی غزل کہاں ہے بھئی ۔۔۔
اگربزرگان کی طرف سے شمولیت میں تاخیر رہی تو آپ احباب کی رائے سے مشاعرے کا وقت آگے بڑھانے پر غور کیا جاسکتا ہے ۔۔