ارادہ تو ہے لیکن شاید سکاٹ لینڈ کے پورے سفر کی ایک ہی لڑی بناؤں۔ ویسے ابھی تو شکاگو چل رہا ہے اس کے بعد ایک روڈ ٹرپ اور چند ہائیکنگ وغیرہ کی تصاویر رہتی ہیں آخر میں سکاٹ لینڈ کی باری آئے گی۔
یہ (شاہوں کے) گھر گھر کی کہانی ہے۔
ویسے حیرت ہوئی تھی کہ اس ملکہ کا مجسمہ موجود ہے لیکن گوگل کرنے پر معلوم ہوا کہ دس سال قبل ہی لگایا گیا ہے۔ سیاحت کی خاطر ہی ہو گا کہ سڑلنگ کاسل میں بھی ملکہ میری آف سکاٹس کی زندگی بارے کافی ذکر ملتا ہے
اوریگون ایک ریاست جہاں ہم نے پورٹلینڈ شہر میں دو دن گزارے تھے اور باقی وقت پہاڑوں، صحرا، جھیل اور ساحل پر سیر سپاٹا کیا۔ شکاگو ایک بڑا شہر جہاں زیادہ وقت شہر کے اندر ہی گزار۔ بہرحال کچھ اور تصاویر بھی آئیں گی